پکاتے وقت بُو آتی ہے ۔۔ مچھلی کو دھونے سے پہلے نمک لگانا کیوں ضروری ہے؟ ذائقہ دار مچھلی پکانے کی وہ ٹپس جو شیف بتاتے ہیں

آج کل ملک بھر میں مچھلی کی قیمتیں کم ہوگئیں ہیں۔ 250 روپے میں کھارے پانی کی بڑی مچھلی آسانی سے مل رہی ہے اور اب تو میٹھے پانی والی بناء کانٹے کی مچھلیاں بھی بآسانی دستیاب ہیں کیونکہ سیلابی پانی کی وجہ سے مچھلیاں جوق در جوق ساحل پر آگئی ہیں۔ جس کیوجہ سے مچھیروں نے کم قیمتوں پر بیچنے پر اکتفاء کر رکھا ہے۔
مچھلی خرید چکی ہیں تو اس کو دھونے اور ذائقے دار بنانے کی تمام ٹپس جان لیں تاکہ آپ کی مچھلی سے تو نہ بدبو آئے اور نہ یہ بد مزہ رہے۔

٭ دھوئیں کیسے اور نمک لگانا کیوں ضروری ؟

مچھلی کو دھونے سے قبل اس میں ڈھیر سارا نمک لگا کر رکھیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نمکیات سے مچھلی کی بدبو ختم ہو جاتی ہے اور اس کا گوشت نرم ہو جاتا ہے۔ مچھلی کی کھال کو صاف کرنے کے بعد بھی اس پر چھلکے رہ جاتے ہیں، بعض اوقات ان چھلکوں کو صاف کرنے میں نمک مدد دیتا ہے۔
نمک لگانے کی اہم وجہ ایک یہ بھی ہے کہ سوڈیم سلفیٹ، پوٹاشیئم، کلورائیڈ، میگنیشیئم کلورائیڈ اور میگنیشئم برومائیڈ پائے جاتے ہیں۔ یہ تمام ہی تیزابی طاقت رکھتے ہیں۔ جو سمندر میں مچھلیوں کی بیرونی جلد کو چھوٹے بڑے نقصانات سے بچاتے ہیں۔ اس لیے نمک لگا کر رکھنے سے جلد پر موجود نہ نظر آنے والے جراثیم بھی صاف ہو جاتے ہیں۔

٭ سرکے میں مچھلی کو بھگونا:

ایکٹا ورٹینریا کی ریسرچ رپورٹ کے مطابق: " مچھلیاں جب پانی میں ہوتی ہیں تو ان کے جسم میں کئی قسم کی بیماریاں بھی ہو جاتی ہیں جو بہت عام ہیں۔ مگر کسی کو علم نہیں ہوتا اور سرکے میں موجود ایسٹک خصوصیات کسی حد تک ان بیماروں کے جراثیموں کو مچھلی کے جسم سے نکالنے میں مدد دیتی ہیں۔ لہٰذا مچھلی کو نمک لگا کر رکھنے کے بعد سرکے میں بھی بھگوئیں تاکہ صحت سے متعلق کوئی شبہات باقی نہ رہ جائیں۔

Machli Ko Namak Se Kiyun Dhoya Jata Hai

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Machli Ko Namak Se Kiyun Dhoya Jata Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Ko Namak Se Kiyun Dhoya Jata Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   2635 Views   |   12 Sep 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

پکاتے وقت بُو آتی ہے ۔۔ مچھلی کو دھونے سے پہلے نمک لگانا کیوں ضروری ہے؟ ذائقہ دار مچھلی پکانے کی وہ ٹپس جو شیف بتاتے ہیں

پکاتے وقت بُو آتی ہے ۔۔ مچھلی کو دھونے سے پہلے نمک لگانا کیوں ضروری ہے؟ ذائقہ دار مچھلی پکانے کی وہ ٹپس جو شیف بتاتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پکاتے وقت بُو آتی ہے ۔۔ مچھلی کو دھونے سے پہلے نمک لگانا کیوں ضروری ہے؟ ذائقہ دار مچھلی پکانے کی وہ ٹپس جو شیف بتاتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔