کھانا چھوڑے بغیر 44 کلو وزن کم کرلیا۔۔ بغیر جم اور ڈائٹنگ کے اس لڑکی نے موٹاپا کیسے ختم کیا؟

ماں بننے کے بعد عورتوں کا وزن تیزی سے بڑھنے لگتا ہے جس کی بنیادی وجہ خود پر توجہ نہ دینا اور تھکن کی وجہ سے بہت زیادہ کھانا پینا ہے۔ آپریشن کے زریعے بچے کی پیدائش ہو تو اس کے بعد عورتوں کو کافی عرصے کے لیے ورزش سے روک دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے وزن اور بڑھنے لگتا ہے۔ آج ہم ذکر کریں گے ایسی خاتون کا جن کی ایک بیٹی کالج میں پڑھتی ہے اور دوسرا بیٹا آپریشن کے زریعے پیدا ہوا ہے لیکن دیکھنے میں وہ خود کالج گرل لگتی ہیں۔ جس کی وجہ ان کی اسمارٹنس ہے۔ تو آئیے جانتے ہیں انھوں نے اپنا وزن کیسے کم رکھا ہوا ہے۔

44 کلو وزن کم کرلیا

راشدہ ملک ایک یوٹیوبر ہیں انھوں نے بتایا کہ آپریشن سے بچے کی پیدائش ہونے کے بعد ان کا وزن بہت بڑھ گیا تھا اور ڈاکٹر نے کسی قسم کی ورزش سے منع کیا تھا اس لئے انھوں نے جم گئے بغیر اپنا وزن کم کیا۔ پہلے ان کا وزن 106 کلو تھا جو بعد میں 62 کلو تک کم ہوگیا

میتھی دانے کا پانی

راشدہ ملک نے اپنا ڈائیٹ چارٹ بتاتے ہوئے کہا کہ انھوں نے صرف چند چیزیں چھوڑی ہیں جن سے وزن بڑھتا ہے ان چیزوں میں روٹی، شکر والی چائے، کولڈ ڈرنک اور جنک فوڈ شامل ہیں اس کے علاوہ دن کا آغاز نیتھی دانے کے پانی سے کریں

رات کا کھانا تھوڑا اور جلدی کھائیں

جبکہ ناشتہ، دوپہر کا کھانے میں ان کا کہنا تھا کہ بدل بدل کر ہلکی پھلکی غذا لیں اور درمیان میں بھوک لگے تو چنا کھا لیں یا پانی پئیں اور رات کا کھانا تھوڑا سا کھا کر 8 بجے کے بعد کچھ نہ کھائیں۔

پودینے کا پانی نہ پئیں

اس کے علاوہ راشدہ نے بتایا کہ ڈائیٹ کے دوران پودینے کا پانی نہ پئیں کیوں کہ معدہ پہلے ہی حساس ہوجاتا ہے اور اس طرح کے ٹوٹکوں سے السر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

Khana Choray Baghair Wazan Kam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khana Choray Baghair Wazan Kam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khana Choray Baghair Wazan Kam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   17737 Views   |   14 Sep 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 April 2024)

کھانا چھوڑے بغیر 44 کلو وزن کم کرلیا۔۔ بغیر جم اور ڈائٹنگ کے اس لڑکی نے موٹاپا کیسے ختم کیا؟

کھانا چھوڑے بغیر 44 کلو وزن کم کرلیا۔۔ بغیر جم اور ڈائٹنگ کے اس لڑکی نے موٹاپا کیسے ختم کیا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کھانا چھوڑے بغیر 44 کلو وزن کم کرلیا۔۔ بغیر جم اور ڈائٹنگ کے اس لڑکی نے موٹاپا کیسے ختم کیا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔