ماہواری کا نہ آنا- پیریڈز نہ آنے کا مطلب صرف حمل ٹہرنا نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ ماہواری میں بے قاعدگی کا سبب بننے والی چند خطرناک وجوہات، جن کا جاننا ضروری ہے

یہ ایک عام خیال ہے کہ پیریڈز نہ آنا ضرور حمل ٹہرنے کی وجہ سے ہوگا، جبکہ ایسا ضروری نہیں بلکہ اس کی اور بھی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں جس کے بارے میں بہت سی خواتین نہیں جانتی ہیں۔ دراصل خواتین کا ماہواری نظام ان کے ہارمون کے نظام سے کنٹرول ہوتا ہے جو کہ وقت کے ساتھ قدرتی طور پر تبدیل ہوتا رہتا ہے- یہ نظام باقاعدگی کے ساتھ ہر ماہانہ بنیاد پر کام کرتا ہے اور اس کی باقاعدگی ہی اس بات کا ثبوت ہوتی ہے کہ جسم کے اندر ہارمون کا نظام درست انداز میں کام کر رہا ہے۔ ماہواری نہ آنے کی وجوہات کیا ہوسکتی ہیں؟

بعض خواتین کے اندر حمل کے علاوہ بھی یہ عمل منقطع ہو جاتا ہے یا بے قاعدگی کا شکار ہو جاتا ہے ایسی صورت میں ایک عورت کی صحت کو کون سے خطرناک مسائل درپیش ہو سکتے ہیں ان کے متعلق ہم آپ کو آج بتائيں گے

ماہواری کے بے قاعدہ ہونے کی وجوہات

معروف گائناکالوجسٹ اور طبی ماہرین کے مطابق اگر مقررہ تاریخ کے ایک ہفتے بعد تک ماہواری نہ آئے تو یہ ایک عام مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ کسی خطرناک بیماری کی علامت بھی ہو سکتی ہے- اس وجہ سے اس حوالے سے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کر لینا بہتر ہوتا ہے اس کی کچھ وجوہات یہ بھی ہو سکتی ہیں -

ذہنی دباؤ

ماہواری کی بے قاعدگی کا سبب شدید نوعیت کا ذہنی دباؤ بھی ہو سکتا ہے اس سے ایک جانب تو ماہواری رک سکتی ہے یا پھر وقت سے پہلے بھی ہو سکتی ہے- عام طور پر ذہنی دباؤ کی صورت میں جسم کچھ ایسے ہارمون کا افراز کرتا ہے جو کہ ماہواری کے نظام کو بگاڑ سکتے ہیں- اس کے علاج کے لیے عام طور پر ڈاکٹر اینٹی ڈپریسنٹ ادویات کا استعمال کرواتے ہیں ۔ ذہنی دباؤ کے خاتمے کے بعد جب جسم نارمل حالت میں آتا ہے تو یہ تکلیف رفع بھی ہو سکتی ہے-

وزن کا کم ہونا

وزن کا بہت کم ہونا کسی عورت کے لیے درست نہیں ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر اس کے ماہواری کے نظام پر پڑتا ہے- چکنائی کی کمی کے سبب ایک جانب تو اس کے حاملہ ہونے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اس کے علاوہ اس سے اس کے ماہواری کے نظام پر بھی اثر پڑتا ہے اور وہ بھی رک سکتے ہیں-

بہت زیادہ کسرت

اکثر خواتین وزن کو کم رکھنے کے لیے شدید ڈائٹنگ اور کسرت کو اپنا لیتی ہیں جو کہ ان کو صحت مند رکھنے کے بجائے ان کے ہارمون کے نظام کو متاثر کرتے ہیں جس سے اس کی ماہواری بھی رک سکتی ہے-

پولی سسٹک اووری

یہ تکلیف عام طور پر آج کل خواتین میں بہت عام ہوتی جا رہی ہے اس تکلیف میں اووری کے اندر سسٹ بن جاتی ہے جس کے سبب دیگر تکالیف کے ساتھ ماہواری کا سلسلہ بھی منفطع ہو جاتی ہے یہ تکلیف بھی ہارمون کے نظام میں خرابی کے باعث ہوتی ہے-

مانع حمل ادویات

خواتین حمل میں وقفے کے لیے ادویات کا استعمال کرتی ہیں ان ادویات کے ہر خاتون کے مزاج کے حساب سے مختلف سائڈ افیکٹ ہوتے ہیں- بعض خواتین میں یہ ادویات مہینے میں ایک سے زیادہ بار ماہواری کا سبب بن جاتی ہیں جبکہ بعض خواتین کی ماہواری ان ادویات کے سبب رک جاتی ہے جو کہ ایک بڑے مسئلے کا باعث ہو سکتی ہے- ماہواری نہ آنے کی وجوہات جان کر اپنے معالج سے رابطہ ضرور کریں۔

Periods Na Ane Ka Matlb

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Periods Na Ane Ka Matlb and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Periods Na Ane Ka Matlb to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5719 Views   |   30 Sep 2023
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

ماہواری کا نہ آنا- پیریڈز نہ آنے کا مطلب صرف حمل ٹہرنا نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ ماہواری میں بے قاعدگی کا سبب بننے والی چند خطرناک وجوہات، جن کا جاننا ضروری ہے

ماہواری کا نہ آنا- پیریڈز نہ آنے کا مطلب صرف حمل ٹہرنا نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ ماہواری میں بے قاعدگی کا سبب بننے والی چند خطرناک وجوہات، جن کا جاننا ضروری ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماہواری کا نہ آنا- پیریڈز نہ آنے کا مطلب صرف حمل ٹہرنا نہیں ہوتا بلکہ ۔۔ ماہواری میں بے قاعدگی کا سبب بننے والی چند خطرناک وجوہات، جن کا جاننا ضروری ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔