اکثر پاکستان کی وہ شخصیات جو ٹی وی پر سب کی توجہ حاصل کیا کرتی تھیں، اب اُس طرح نظر نہیں آتیں ہیں۔ ایک ایسی ہی شخصیت ہیں پروفیسر عبدالرؤف روفی۔
پاکستان کے مقبول اور معتبر ترین شخصیات میں نعت خواں پروفیسر عبدالرؤف روفی کی شخصیت پاکستانی ناظرین کو خوب بھا جاتے تھے، اپنی خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی آواز کی وجہ سے شہرت پانے والے نعت خواں آقائے دو جہاں ﷺ سے اپنی عقیدت کے حوالے سے بھی جانے جاتے ہیں۔
نعت خواں عبدالرؤف روفی کی وہ نعت بھی زبان زد عام ہے، میٹھا میٹھا ہے میرے محمد ﷺ کا نام، یہ نعت ہر دوسرے شخص کے لبوں پر ہوتی تھی، دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سوشل میڈیا کی دنیا میں جہاں ہر چیز بدل گئی ہے وہیں پروفیسر صاحب کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
جی این این کو دیے گئے انٹرویو میں پروفیسر عبدالرؤف روفی نے انی اہلیہ اور بچوں سے بھی سب کا تعارف کرایا، جبکہ ان کی فیملی کے درمیان پیار محب تبھی سب کو خوب متاثر کر رہی تھی۔
پروفیسر صاحب کا ایک بیٹا احمد اور بیٹی ہیں، جبکہ دونوں بیٹے اور بیٹی شادی شدہ ہیں، اہلیہ بتاتی ہیں کہ روفی صاحب کی والدہ شروعات سے ہی بیٹے کو نعت پڑھنے کی تلقین کیا کرتی تھیں، چونکہ روفی صاحب شروعات میں غزل گائیک تھے یہی وجہ تھی کہ والدہ کی دعا تھی کہ ان کا بیٹا نعت خواں بنے، او ررب تعالیٰ نے ان کی یہ دعا کچھ اس طرح قبول کی کہ بیٹا عاشق رسول ﷺ بن گیا۔
میں روفی صاحب سے بہت کم نعت کی خواہش کرتی ہوںِ، اکثر علامہ اقبال کے کلام کی خواہش کا اظہار ضرور کرتی ہوںِ، جب وہ پریکٹس کرتے ہیں تو انہیں خوب سنتی ہوں۔ جس پر روفی صاحب نے کہا کہ میں ان کی تنقید کو بہت اہمیت دیتا ہوں، ان کےمشورے کافی اہمیت رکھتے ہیں۔
خوش دل، خوش لباس اور بااخلاق رویے کی بنا پر سب کی توجہ حاصل کرنے والے عبدالرؤف روفی کا خوش مزاج اپنی فیملی کے ساتھ ایسا ہے کہ صارفین بھی دیکھ کر خوب متوجہ ہوئے۔
اکثر روفی صاحب جب اللہ کے رنگ میں جانے نہیں لگے تھے تو تب آتا تھا مگر اب بہت کم آتا ہے، ہمارے درمیان نوک جھونک اس وقت ہوتی ہے، جب میری وجہ سے روفی صاحب لیٹ ہو جائیں۔
روفی صاحب کی بیٹی زینب بتاتی ہیں کہ ماما تو مجھے پتہ ہے، منع کر دیں گی، مگر میرے والد کبھی منع نہیں کرتے، جس پر والد نے بھی کہا کہ میں نے اپنے بچوں کی خواہش پر کبھی منع نہیں کیا۔
جب رات کے اوقات میں بابا کام سے آتے تو بابا میرے ساتھ میری ڈولز سے کھیلتے تھے، اس حد تک سنجیدگی سے بابا کھیلتے کہ وہ آج تک مجھے بھولتی نہیں ہیں، بابا کا رویہ دوستانہ ہے جو ہمیں کبھی کوئی بات کرنے میں جھجھک محسوس نہیں ہوتی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rufi Sab Ki Dilchasp Batain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rufi Sab Ki Dilchasp Batain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.