ماں بننے والی عورتوں کو مالش کیوں کروانی چاہیے؟ حاملہ عورتوں کے لئے درد کم کرنے میں مددگار 5 آزمودہ ٹوٹکے

ماں بننا ہر عورت کی زندگی کا خوبصورت مرحلہ ہوتا ہے لیکن اپنے جسم کے اندر ایک اور جان کی پرورش کرنا آسان نہیں اور خوتین اس عمل میں بہت زیادہ تکالیف جھیلتی ہیں۔ ایسے میں گھر والوں کا فرض بنتا ہے کہ اس مشکل وقت میں حاملہ خاتون کو ہر طرح کا آرام دیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسے مساج کے بارے میں بتایا جائے گا جن کو کرکے آپ حاملہ خواتین کے درد میں کمی لاسکتی ہیں۔

تکیہ کا استعمال حاملہ خواتین کی ٹانگ اور پیٹ کے نیچے نرم تکیہ رکھا جائے تو انھیں سکون ملتا ہے لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کا پیٹ نہ دبے اور تکیہ انتہائی نرم ملائم ہو۔ اس کے علاوہ انھیں بٹھا کر سینے کی جانب ورزش کرنے والی بال رکھ دیں جس میں ہاتھ بال کے اوپر ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ ہاتھوں میں کوئی کھنچاؤ نہ ہو نہ ہی پیٹ دبے۔

گردن اور کندھوں کا مساج ہاتھوں کو حاملہ خاتون کے کندھوں پر آگے کی جانب رکھیں اور انگوٹھے پیچھے کی جانب۔ اب دونوں انگوٹھوں پر ہلکا سا دباؤ ڈال کر ہاتھ اوپر کی جانب لے جائیں۔ اس سے خاتون کا ذہنی تناؤ کم ہوگا اور خون کی روانی بہتر ہوگی۔کانوں کے نیچے مساج سر کے پیچھے اور کان کی لوؤں کے بالکل نیچے انگوٹھے رکھیں اور ہلکا سا دباؤ دیتے ہوئے انگوٹھا اوپر کی جانب لے جائیں۔

کمر کا مساج حاملہ خاتون کی کمر میں درد رہتا ہے کیوں کہ ان کے پیٹ میں وزن ہوتا ہے۔ کروٹ کے بل خاتون کو لٹا کر کمر کے دونوں جانب انگوٹھا رکھیں اور ہلکے ہاتھ سے مالش کرتے ہوئے ہاتھ اوپر کی جانب لے جائیں۔ اس عمل سے درد میں کمی کے علاوہ ہارمون میں بہتری آئے گی اور اچھی نیند لانے میں بھی مدد ملے گی۔

ٹانگوں کی مالش ٹانگوں کے پیچھے والے حصے میں انگوٹھوں کی جانس سے اوپر کی طرف مساج کریں۔ اس مساج سے ٹانگوں کے سن ہونے اور ٹانگوں میں درد جیسے مسئلوں پر قابو پانے میں مد ملے گی۔

تیل یا لوشن استعمال نہ کریں اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ تمام مساج ڈاکٹر کے مشورے سے کیے جائیں۔دورانِ مساج خاتون کو جو بھی مسئلہ ہو مساج روک کر فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں اور مساج کرتے ہوئے کسی قسم کا خوشبو دار تیل یا لوشن استعمال نہ کریں۔

Hamla Khwateen Ko Malish Kiyun Karni Chahiye

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hamla Khwateen Ko Malish Kiyun Karni Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hamla Khwateen Ko Malish Kiyun Karni Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5304 Views   |   09 Dec 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

ماں بننے والی عورتوں کو مالش کیوں کروانی چاہیے؟ حاملہ عورتوں کے لئے درد کم کرنے میں مددگار 5 آزمودہ ٹوٹکے

ماں بننے والی عورتوں کو مالش کیوں کروانی چاہیے؟ حاملہ عورتوں کے لئے درد کم کرنے میں مددگار 5 آزمودہ ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ماں بننے والی عورتوں کو مالش کیوں کروانی چاہیے؟ حاملہ عورتوں کے لئے درد کم کرنے میں مددگار 5 آزمودہ ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔