اگر پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں!

ہم میں سے اکثر افراد دن بھر معطر رہنے کے لیے خوشبو کا استعمال کرتے ہیں- لیکن بہت کم لوگ ان طریقہ کار سے واقف ہیں جن کی مدد سے نہ صرف صحیح خوشبو کا انتخاب کیا جاسکتا ہے بلکہ پرفیوم کی خوشبو کو طویل وقت تک قائم بھی رکھا جاسکتا ہے-

پرفیوم نہانے کے بعد لگائیں

نیم گرم پانی سے نہانے سے آپ کے جسم کے مسام کھل جاتے ہیں اور یہ بہترین وقت ہوتا ہے پرفیوم کے چھڑکاؤ کا- یہاں تک کہ اگر آپ ٹھنڈے پانی سے بھی نہاتے ہیں تو اس کے بعد لگائے جانے والے پرفیوم کی خوشبو طویل وقت تک قائم رہتی ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ صاف جلد ملنے پر پرفیوم بہترین انداز میں کام کرسکتا ہے- لیکن اس بات کو یقینی بنائیں کہ پرفیوم لگانے سے قبل آپ کا جسم مکمل طور پر خشک ہو-

پرفیوم کن حصوں پر لگانا چاہیے؟

پرفیوم کے چھڑکاؤ کے لیے جسم کے درست حصوں کا انتخاب سب سے اہم ہے- آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ خوشبو کو طویل مدت تک قائم رکھنے کے لیے اس کا چھڑکاؤ کلائی ، کہنی ، گردن ، سینے ، گھٹنوں کے پیچھے اور ٹخنوں پر بہترین رہتا ہے- یہ جسم کے گرم رہنے والے مقامات ہیں اور ان جگہوں سے قدرتی طور پر گرمائش خارج ہوتی رہتی ہے جو کہ پرفیوم صحیح طریقے سے اپنا کام سرانجام دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہے-

جیلی اور موئسچرائزر کا استعمال

اوپر بتائے گئے جسم کے حصوں پر اگر پرفیوم کے چھڑکاؤ سے قبل جیلی یا موئسچرائزر لگا لیا جائے تو بھی آپ کے پرفیوم کی خوشبو طویل وقت تک قائم رہے گی- یہ طریقہ ایسے خاص مواقعوں کے لیے بہترین ہے جن پر آپ دن بھر مصروف رہتے ہیں- موئسچرائرز آپ کے پرفیوم کی خوشبو کو طویل زندگی فراہم کرتے ہیں-

کلائی پر پرفیوم لگا کر رگڑنا

اکثر افراد پرفیوم کا چھڑکاؤ کلائی پر کرتے ہیں اور اس کے بعد اسے رگڑنے لگتے ہیں- لیکن وہ یہ نہیں جانتے ہیں ان کے اس عمل سے پرفیوم کی خوشبو بہت کم وقت میں ہی غائب ہوجاتی ہے- آپ کو چاہیے کہ کلائی پر پرفیوم لگانے کے بعد انہیں ایسے ہی چھوڑ دیں خوشبو خود ہی پھیل جائے گی-

معتدل اسپرے کریں

ایک طاقتور پرفیوم لوگوں کے لیے پریشانی کا سبب بھی بن سکتا ہے- ہلکی خوشبو کے لیے آپ کو چاہیے کہ پرفیوم کو چھڑکاؤ کسی حد اپنے سے دور رکھ کر یعنی ہوا میں کریں-

آخری قطرے تک استعمال

اگر آپ کا پرفیوم ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے یہاں تک اب اس کا چھڑکاؤ بھی ممکن نہیں تو آپ اس باقی ماندہ پرفیوم میں ایسا لوشن شامل کر لیں جس کی اپنی خوشبو نہ ہو- اب اس پرفیوم پر مشتمل لوشن کو اپنے جسم پر لگا لیں-

دکان پر پرفیوم کی خوشبو کیسے پہچانیں؟

اگر صحیح خوشیو کا انتخاب کرنا چاہتے ہیں تو پرفیوم کی خریداری کے وقت اس کو کسی چیز چھڑک کر فوراً نہ سونگھیں- کچھ دیر انتظار کریں اور پرفیوم کو خشک ہونے دیں- پہلی بار چھڑکا جانے والا پرفیوم جلد ہی غائب ہوجاتا ہے اور اس کی خوشبو کی نشاندہی بھی صحیح طور پر ممکن نہیں ہوتی-

پرفیوم کی حفاظت

پرفیوم کبھی بھی باتھ روم جیسی گرم جگہوں پر نہ رکھیں اس سے پرفیوم کی خوشبو پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور وہ کم ہوسکتی ہے- پرفیوم رکھنے کے لیے ہمیشہ ٹھنڈے اور کم روشنی والے مقامات جیسے ڈریسنگ ٹیبل وغیرہ کا استعمال کریں اور اسے ہمیشہ اپنی اوریجل پیکنگ میں رکھیں- اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ پرفیوم پر براہ راست سورج کی روشنی ہرگز نہ پڑے-

کپڑوں پر پرفیوم کا چھڑکاؤ

چند ٹشو پیپرز پر تھوڑا پرفیوم چھڑک کر ایسے الماری میں ایسے کپڑوں کے درمیان رکھ دیں جنہیں آپ عام استعمال کرتے ہیں- ٹشو پیپر ان تمام کپڑوں میں ہلکے درجے کی خوشبوں منتقل کردے گا-

ناگوار خوشبو سے بچاؤ

اگر آپ حادثاتی طور پر ایسا پرفیوم چھڑک بیٹھے ہیں جس کی خوشبو آپ کو پسند نہیں تو یہ بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں- آپ میک اپ وائپ سے ان جگہوں کو گڑیے جہاں آپ نے یہ خوشبو لگائی تھی- ساری خوشبو غائب ہوجائے گی-

How To Apply Perfume

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like How To Apply Perfume and other health issues. Get detailed insights and practical tips for How To Apply Perfume to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3244 Views   |   13 Jun 2023

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اگر پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں!

اگر پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر پرفیوم کی خوشبو دیر تک چاہتے ہیں تو یہ طریقے اپنائیں! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔