اگر آپ کے گھر میں زیتون کا تیل موجود ہے تو اسے نہار منہ استعمال کر کے آپ دن بھر کے لئے اپنی صحت کو بیش بہا فائدے پہنچا سکتے ہیں۔ یہی نہیں زیتون کا تیل کھانوں میں یا پھر سلاد میں ڈال کر کھانے سے آپ خود کو کئی بیماریوں کے خطرات سے بچا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں زیتون کا تیل آپ کے کون سے طبی مسائل حل کرنے میں مددگار ہے۔
زیتون کے تیل کی غذائی اہمیت
زیتون کے تیل میں وٹامن ای، اٹامن کے، سوڈیم، پوٹاشیم کے لئے مختلف اینٹی آکسیڈینٹس بھی پائے جاتے ہیں۔
نہار منہ زیتون کا تیل پینے کے فائدے
صبح نہار منہ ایک گلاس پانی میں ایک چمچ زیتون کا تیل ملا کر پئیں۔ یہ پانی کینسر کے خلیات کا خاتمہ کرتا ہے۔ پرانے سے پرانے قبض کو دور کرتا ہے۔ تیل کے اندر کے اینٹی ایکسیڈینٹس جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ جسم میں قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے اور شوگر اور ہائی بلڈ پریشر کی سطح کم کرتا ہے۔
زیتون کے تیل کے دیگر فوائد
زیتون کے تیل کو مستقل استعمال کرنے سے ذہنی صلاحیتوں میں بہتری آتی ہے اور بھولنے کے مرض میں کمی آتی ہے۔ اس میں فینولک اجزاء کثرت سے پائے جاتے ہیں جو ذہنی خلیات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی تحقیق کے مطابق عرب کے لوگوں میں دل کی بیماریوں کا تناسب باقی ممالک کے لوگوں کے مقابلے میں کافی کم ہے جس کی وجہ وہاں کھانا پکانے میں زیتون کے استعمال کو قرار دی گئی ہے۔ زیتون کا تیل کولیسٹرول کم کرنے میں مدد کرتا ہے جس کی وجہ سے خون کی رونی بہتر رہتی ہے اور دل بھی صحت مند رہتا ہے۔
کچھ لوگوں کے چہرے پر زیاد تیل آنے کی وجہ سے ایکنی رہتی ہے۔ ٤ چائے کے چم زیتون کے تیل میں ٣ چائے کے چمچ نمک ملا کر چہرے، گردن اور ہاتھوں پر اچھی طرح مساج کریں۔ کچھ دیر بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔ چند روز یہ عمل کرنے سے آپ کی جلد میں نمایاں فرق محسوس ہوگا۔
جسم میں ورم یا سوزش ہو تو زیتون کے تیل استعمال کرنے سے درد بھی کم ہوتا ہے اور ورم میں بھی کمی آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق زیتون کے تیل کا اثر درد کم کرنے والی دوا جیسا ہے۔
ہلکے اور بے جان بالوں میں نیم گرم زیتون کے تیل کا مساج کریں اور ٤٥ منٹ بعد سر دھو لیں۔ بال موٹے ، سیاہ اور چمکدار ہوجائیں۔ زیتون کا تیل بالوں کی نشونما اور ان کی مرمت میں اہم کرداد ادا کرتا ہے۔ اس کی مالش سے ناخن بھی مضبوط اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Olive Oil Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Olive Oil Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.