خشک میوے کھانا سب کو ہی پسند ہوتے ہیں لیکن کچھ میوے ایسے ہیں جو ہر موسم میں کھائے بھی جا سکتے ہیں اوران سے فائدے بھی اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ان گریوں میں یا میووں میں بادام سرفہرست ہے جو سردی میں کھائیں یا گرمی میں ہر طرح فائدہ مند ہے۔ اس میں بےشمار منرلز اور وٹامنز موجود ہیں جو کہ جسم کو صحت مند بنا کر توانائی فراہم کرتے ہیں، آئیے جانتے ہیں کہ روزانہ بادام کھا کر ہم اپنے جسم میں کیا تبدیلی لا سکتے ہیں؟
ذیابیطس کے مریضوں کے لئے فائدہ مند:
بادام خون میں شوگر لیول اور گلوکوز کی سطح کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ہوتا ہے، اس کے علاوہ گلوکوز کے جذب ہونے کے عمل کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے اس میں مونو سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ کی مقدار کافی ہوتی ہے جس کی وجہ سے انسولین کی مزاحمت کی روک تھام بھی ہو جاتی ہے۔
کولیسٹرول گھٹائے:
بادام آپ کے جسم میں خراب کولیسٹرول کو گھٹا کر اچھے کولیسٹرول کی سطح کو بڑھا تا ہے۔ اگر کولیسٹرول زیادہ ہو تو بادام کی گریاں زیادہ مقدار میں کھائیں اس سے اچھے کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ ہوگا۔
نظام ہضم کو بہتر بنائے:
کیا آپ جانتے ہیں کہ بادام کے چھلکوں میں ایسے پروبائیوٹکس ہوتے ہیں جو کہ غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ بادام کھانے کی عادت معدے میں ان بیکٹیریاز کی تعداد میں اضافہ کرتی ہے جو کہ غذا کو ہضم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔
خوبصورت اور صحت مند بال:
بادام میں موجود میگنیشئیم اور زنک بالوں کی نشونما میں مدد دیتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود وٹامن ای بالوں کو لمبا گھنا اور چمکدار بناتا ہے۔
امراض قلب میں مفید:
کہتے ہیں کہ ایک مٹھی میوہ روز اگر کھایا جائے تو یہ دل کے مرض سے محفوظ رکھتا ہے۔ ان میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، مفید فیٹ، دل کی شریانوں میں رکاوت کو دور کرتا ہے، طاقت پہنچاتا ہے، بادام کے چھلکے میں موجود پروبائیوٹکس خون کی روانی کو بہتر بناتے ہیں۔ اس میں موجود فلیونائیڈزجسم کی سوجن دور کرتے ہیں۔
کینسر سے بچائے:
بادام میں ایسے وٹامنز موجود ہیں جو کہ کینسر کے باعث بننےوالے فری ریڈیکلز کے خلاف مزاحمت کرتے ہیں۔ بادام کے باقاعدہ استعمال سے آنتوں، مثانے اور بریسٹ کینسر کے خطرے میں کمی آتی ہے۔
دماغ کے لئے بہترین غذا:
بادام کے بارے میں تو سب ہی جانتے ہیں کہ اس کے کھانے سے دماغ تیز ہوتا ہے یہ یادداشت کو تیز کرتا ہے اور دماغی کمزوری کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ سات بادام روز کھاؤ دماغ کو تیز بناؤ۔
جوانی کا راز:
بادازم میں موجود مینگنیز، آپ کی جلد کے لئے ضروری کولیجن نامی پروٹین کی مقدار بڑھاتا ہے جس سے جلد صاف، شفاف اور چمکدار ہو جاتی ہے، اس میں شامل وٹامن ای آپ کے چہرے کی جھریوں کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔
ہڈیوں کی مضبوطی:
اس میں موجود کیلشئیم اور میگنیشئیم ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بناتا ہے۔ یہ ہڈیوں کے بھر بھرے پن کی بیماری کا خطرہ بھی کم کرتا ہے۔ اس کے استعمال سے دانت جلدی نہیں گرتے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rozana Badam Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rozana Badam Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.