بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی ہڈیاں کمزور ہونے لگتی ہیں اور کمر میں درد محسوس یوتا ہے اس ہی طرح نوجون بھی اپنی طرزِ زندگی اور گزرتے وقت کے ساتھ ساتھ کمر کے درد کا شکار ہونے لگے ہیں۔
ہیلتھ انسٹیٹیوٹ آف سائنسانو کے مطابق 10 فیصد نوجوان کمر کے درد کی وجہ سے اپنے معالج سے رجوع کرتے ہیں اور یہ ایک اہم اور خطرناک مسئلہ ہے، لیکن اب اس مسئلے سے نجات مشکل نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو بتائیں گے کمر کے درد سے نجات کے چند آسان طریقے تاکہ آپ بِنا ڈاکٹر کے پاس جائے اس سے جان چھڑا سکیں۔
کمر درد سے نجات کے چند خاص طریقے
آخر آج کل کم عمر کے لوگ بھی اور بچے بھی کمر درد کا شکار کیوں ہو رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ آج کل کی جدید طرزِ زندگی نے ہمیں اس مشکل کی طرف دھکیل دیا ہے، ہم کم حرکت کرتے ہیں زیادہ بیٹھے رہتے ہیں اور ہر کام آسانی سے بِنا محنت کرنا پسند کرتے ہیں اور بچے بس ہر وقت موبائل اور وڈیو گیمز میں سرگرمیوں سے دور ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے کم عمر میں ہی کمر درد میں مبتلا ہیں۔
کھڑے ہونے اور بیٹھنے کا انداز
آپ جھک کر چلتے ہیں اور جھک کر بیٹھتے ہیں تو جان لیں کہ آپ کی کمر میں درد کی ایک بڑی وجہ بس یہی ہے، کیونکہ جھک کر بیٹھنے اور چلنے کی وجہ سے آپ کے جسم کا ڈھانچہ متاثر ہوتا ہے اور ہڈیوں پر اتنا زور پڑتا ہے کہ وہ مُڑنا شروع ہو جاتی ہیں، پھر آپ کے کندھوں اور کمر میں درد رہنے لگتا ہے، اس لئے کوشش کریں کے سیدھی کرسی پر بیٹھیں فرش پر لیٹیں اور کمر سیدھی رکھ کر چلیں۔
کوئی بھاری چیز اُٹھانا
اگر آپ کو کوئی بھاری سامان اُٹھانا پڑتا ہے اور اس کی وجہ سے آپ ایک طرف جھک کر چلتے ہیں تو یہ بھی آپ کے درد کی وجہ ہو سکتی ہے، سامان جتنا بھی بھاری ہو اسے دو حصوں میں تقسیم کر کے دونوں ہاتھوں سے اُٹھائیں بھاری چیزیں اُٹھانا آپ کے لئے فائدے مند ہے اس سے آپ کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں بس اُٹھانے کا انداز صحیح کر لیں تو کمر میں درد نہیں ہوگا۔
لیٹنے کا انداز
آپ کو کمر کے بل سونا چاہیئے اگر آپ ساری رات کروٹ لے کر سوتے ہیں تو جان لیں کہ اس سے آپ کی گردن اور کمر کی ہڈیوں پر زور پڑتا ہے، اس لئے ضروری ہے کہ چاہے زمین پر سوئیں یا پھر نرم و ملائم گدّے پر بس کوشش کریں کہ کمر کے بل سیدھا سوئیں اس طرح آپ کو کمر درد نہیں ہوگا۔
کھڑے ہونے کا انداز
اپنے کھڑے ہونے کا انداز بدلیں، مضبوطی سے کمر کو سیدھا رکھ کر کھڑے ہوں کیونکہ آپ کے چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے کے غلط انداز کی وجہ سے بھی آپ کی کمر میں درد ہوتا ہے، اگر آپ پیٹ نکال کر کندھے موڑ کر اور جُھک کر چلتے ہیں تو یہ بھی آپ کے کمر درد کی ایک بڑی وجہ ہے، تو ان تمام باتوں کا خیال رکھ کر آپ اپنی زندگی سے کمر درد کو ہمیشہ کے لئے دور کر سکتے ہیں وہ بھی بنا کسی دوائی کا استعمال کئے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kamar Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kamar Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.