کندھوں کے درد کا آسان گھریلو علاج

کندھوں کا درد پٹھوں ، ہڈیوں میں یا ان کے آس پاس ہوتا ہے۔اگر یہ درد شروع ہو جاتا ہے تو پھر کوئی کام توجہ سے کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔ درد کی علامات میں سوجن اور کاندھے کو حرکت دینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ معمولی درد کا آپ گھر پر بھی علاج کر سکتے ہیں۔اگر درد شدید ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔

مساج کرنا :
مساج کرنا جسم میں کسی بھی جگہ دردکے لئے بہترین حل ہے ۔ مساج کندھے کے درد میں کافی حد تک آرام پہنچاتا ہے ۔ مساج سے درد والی جگہ پر خون کو دورانیہ بڑھ جاتا ہے جس سے نہ صرف درد میں آرام آتا ہے بلکہ نیند بھی اچھی ہوجاتی ہے ۔

طریقہ :
مساج سے پہلے 10سے 15منٹ کے لئے گرم شاور لے لیں ۔
ناریل یا زیتون کا تیل لے کر مطلوبہ جگہ پر چند منٹ تک اچھا سا مساج کریں ۔
مساج کے بعد درد والی جگہ کو نیم گرم تولیے سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ دیں ۔ دن میں ایک سے دو مرتبہ مساج کریں جب تک درد باقی ہے ۔

وٹامن ڈی :
وٹامن ڈی جسمانی نظام کو چلانے کے لئے انتہائی ضروری ہے ۔ وٹامن ڈی کی کمی پٹھوں اور کندھے کے درد کا باعث بن سکتی ہے ۔

طریقہ :
صبح سویرے دس سے پندرہ منٹ تک دھوپ لیں خاص طور پر کندھوں پر صبح کی دھوپ لگائیں ۔
وٹامن ڈی سے بھرپور اشیاء جیسے کینوکا جوس، پنیر ، گائے کی کلیجی ، انڈے کی زردی وغیرہ کا استعمال بڑھائیں ۔

ٹھنڈی پٹی :
ٹھنڈی پٹی کا استعمال کندھے میں درد سے آرا م کے لئے سادہ اور آسان ترین نسخہ ہے ۔ اس کی ٹھنڈ سے درد والی جگہ سُن ہوجاتی ہے اور نتیجتاً پٹھوں اور درد والی جگہ پر سوزش کا خاتمہ کرتی ہے ۔

طریقہ استعمال :
کچھ برف کے ٹکڑے لے کر ایک پتلے تولیے میں لپیٹ کر باندھ لیں ۔
اب تولیے کو درد والی جگہ پر رکھ کر 10سے منٹ کے لئے چھوڑ دیں ۔
دن میں تین سے چار مرتبہ دھرائیں ۔

حرارت :
اگر کولڈ کمپریسر سے دو دن میں درد میں کمی نہ آئے تو حرارت والا طریقہ (Heat Therapy)آزما کر دیکھیں ۔ حرارت مطلوبہ جگہ پر دوران خون میں اضافہ کرتی ہے اور درد میں آرام پہنچاتی ہے ۔

طریقہ استعمال :
ربڑ کے بیگ میں گرم پانی بھرلیں اور درد والی جگہ پر15منٹ کے لئے رکھ دیں ۔
دن میں دو سے تین مرتبہ دھرائیں ۔

Anti Inflammatory Foods
دیگر طریقوں کے ساتھ ساتھ آپ ایسی غذائیں بھی خوراک میں شامل کرسکتے ہیں جو سوزش اور سوجن کا خاتمہ کرتی ہیں (Anti Inflammatory Foods)۔ یہ غذائیں جسم میں سوزش کا خاتمہ کرکے درد میں آرام پہنچاتی ہیں ۔

سوزش ختم کرنے والی غذائیں :

ادرک
لہسن
سبز چائے
ہلدی
سالمن فش
انناس

Kandho Ke Dard Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kandho Ke Dard Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kandho Ke Dard Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   20589 Views   |   05 Jul 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

کندھوں کے درد کا آسان گھریلو علاج

کندھوں کے درد کا آسان گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کندھوں کے درد کا آسان گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔