مچھلی کو گھر میں بنانے کے 5 ایسے طریقے جن کے فائدے بھی ہیں بے شمار۔۔۔ تو آپ بھی بنائیں اور آج ہی کھائیں

سردی ہو یا گرمی ہر موسم میں مچھلی آپ اپنے گھروں میں ضرور بناتی ہوں گی وہ بھی ذائقہ دار اور چٹخارے دار بھی مگر آج کے-فوڈز آپ کو مچھلی بنانے کے 5 ایسے طریقے بتانے جا رہا ہے جو کھانے میں مزیدار بھی ہیں اور فوائد میں بے مثال ہیں۔ تو بس دیر کس بات کی آج آپ بھی جانیں اور بنا کر کھائیں ہر کوئی آپ کے ذائقے کی تعریف کرتا رہ جائے گا۔

ٹپس:

۰ نمک والی فرائی مچھلی:
۰ مچھلی کو دھو کر چھلکے صاف کرلیں اور ان میں نمک، کالی مرچ پائوڈر اور سرکہ لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں۔
۰ اس کے بعد آپ ان کو آئل میں ڈیپ فرائی کریں اور ایک کاغذ پر رکھ کر آئل جذب کرلیں ۔

فائدہ:

۰ اس مچھلی کو کھانے سے آپ کے شوگر کا مسئلہ کنٹرول میں آ جائے گا اور بڑھا ہوا انسولین بھی کم ہوجائے گا۔

۰ اُبلی ہوئی مچھلی:

۰ مچھلی کو دھو کر ایک برتن میں ڈالیں اور اس میں ایک جگ پانی ڈال کر اُبالنے کے لئے رکھ دیں اور اس میں ہلدی، دھنیا اور لیموں کا رس شامل کردیں۔
۰ یہ تقریباً آدھے گھنٹے میں اُبل جائیں۔
۰ اس کے بعد ان کو پلیٹ میں رکھ کر دہی کے ساتھ سروو کریں۔

فائدہ:

۰ اس طرح ابلی ہوئی مچھلی کھانے سے جلد اچھی ہوگی، تھائیرائڈ کا مسئلہ بھی کنٹرول ہو جائے گا۔ ۰ مچھلی تکہ:

۰ مچھلی کو اچھی طرح دھو کر نمک ادرک لہسن پیسٹ لگا کر آدھا گھنٹہ رکھ دیں۔
۰ اب دہی میں ہلدی، کالی مرچ، گرم مصالحہ، دہی، میدہ، کورن فلاور، گھی، دھنیا، زیرہ، بیسن، اجوائن، پسی لال مرچ، لیموں کا رس اور انڈہ مکس کر کے پیسٹ تیار کرلیں۔
۰ پھر مچھلی کو دہی کے پیسٹ میں ڈپ کرکے سیخوں پر یا بیکنگ ٹرے میں ڈال کر گرل کریں۔

فائدہ:

۰ اس سے ہاضمہ درست ہوگا اور معدہ کے مسائل دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

۰ اجوائن کے ساتھ:

۰ مچھلی کو دھو کر ایک پتیلی میں ڈالیں اور اس میں اجوائن اور پانی شامل کرلیں۔
۰ اور اس کو آدھے گھنٹے کے لئے ڈھک دیں۔
۰ پھر اس میں چمچ چلائیں اور کورن فلاور، سفید سرکہ، ہلدی پائوڈر اور ٹماٹر کا پیسٹ ڈال کر مکس کریں۔
۰ مزید ۲۰ منٹ پکائیں، لیجیئے اجوائن والی بہترین سالن کی مچھلی تیار ہے اس کو ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سروو کریں۔

فائدہ:

۰ جن لوگوں کو وزن بڑھنے کی شکایت ہے وہ موٹاپے پر قابو پانے کے لئے اس طرح مچھلی کا استعمال کریں یہ جلد ہی چربی گھٹانے میں مفید ہے۔

۰ کریمی فش:

۰ کریمی فش بنانے کے لئے آپ مچھلی کو دھو کر خُشک کرلیں۔
۰ پھر ایک کپ کریم اور دو چمچ مکھن کو مکس کرکے فش کو اس میں ڈپ کرلیں۔
۰ اس میں دو چمچ سویا سوس، ایک کٹی ہوئی شملا مرچ، ایک کٹا ہوا ٹماٹر، ایک پیاز کا پیسٹ اور تین چمچ دہی مکس کرلیں۔
۰ اب ایک پین میں آئل گرم کریں اس میں زیرے کا بھگار لگائیں۔
۰ پھر اس پین میں ڈپ مچھلی ڈال کر فرائی کرلیں۔
۰ ہرا دھنیا ڈال کر سروو کردیں۔

فائدہ:

۰ ہڈیوں کی کمزوری میں یہ کریمی فش آپ کی زبان کے ذائقے کو بھی بڑھائے گی اور ہڈیاں بھی مضبوط بنائے گی۔

Machli Banane Ke 5 Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Machli Banane Ke 5 Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Machli Banane Ke 5 Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7608 Views   |   08 Jan 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 27 April 2024)

مچھلی کو گھر میں بنانے کے 5 ایسے طریقے جن کے فائدے بھی ہیں بے شمار۔۔۔ تو آپ بھی بنائیں اور آج ہی کھائیں

مچھلی کو گھر میں بنانے کے 5 ایسے طریقے جن کے فائدے بھی ہیں بے شمار۔۔۔ تو آپ بھی بنائیں اور آج ہی کھائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مچھلی کو گھر میں بنانے کے 5 ایسے طریقے جن کے فائدے بھی ہیں بے شمار۔۔۔ تو آپ بھی بنائیں اور آج ہی کھائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔