میں چہرے پر دہی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ مشہور اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

خوبصورت نظر آنا ہے تو جلد کے ساتھ صحت کا بھی خیال رکھنا ہے پھر اس کے لئے مہنگی دوائیاں اور سپلیمنٹ کا استعمال کریں یا گھر میں موجود قدرتی چیزوں کا،، بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ کھانے پینے کی چیزوں سے خود کو صحت مند رکھا جاسکے اور جلد کا گلو برقرار رہے۔ اداکارائیں بھی قدرتی اجزاء سے بنائی گئی ٹپس اپنی روٹین میں شامل رکھتی ہیں اس لئے ہر وقت گلو کرتی ہیں۔
جانیئے یہ اداکارائیں اپنی خوبصورتی کے لئے کیا کیا کرتی ہیں:

٭ مادھوری ڈکشٹ:

45 سالہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے ایک پروگرام میں کہتی ہیں کہ: '' میں دن میں 9 گلاس پانی ضرور پیتی ہوں کیونکہ اسکن ہائیڈریٹ رہنا سب سے ضروری ہے، چینی میں بلکل استعمال نہیں کرتی ہوں اس سے اضافی چربی بڑھ جاتی ہے، اس کے علاوہ پھلوں کے تازے جوس پیتی ہوں کیونکہ عمر اور جلد کا خیال کھانوں سے رکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی چہرے پر ایلوویرا کا استعمال زیادہ کرتی ہوں۔''

٭ ریکھا :

بھارتی اداکارہ ریکھا بتاتی ہیں کہ: '' دن میں کم سے کم 10 سے 12گلاس بھر کر پانی پئیں، بالوں میں آملہ ، سیکا کائی، میتھی دانہ اور کھوپرے کا تیل لگائیں، رات کو جلدی سونا، صبح جلدی اٹھنا میرے سُپر فِٹ رہنے کا راز ہے۔''

٭ ریما خان:

اداکارہ ریما کہتی ہیں کہ: '' میری خوبصورتی کا راز مثبت سوچ ہے، اس کے ساتھ ہی اگر آپ میک اپ کو صرف ضرورت کے وقت اور کم سے کم استعمال کریں تو جلد بھی اچھی رہتی ہے اور دودھ پینا سب سے زیادہ فائدہ مند ہے۔''

٭ حریم فاروق:

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کہتی ہیں کہ: '' ڈھیر سارا پانی، صحت مند غذا، ورزش اور چہرے پر مسکراہٹ خوبصورتی کا اہم راز ہے لیکن بیسن اور دہی کا استعمال چہرے پر کرنے سے جلد حسین ہو جاتی ہے۔''

Celebrity Beauty Tips

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Celebrity Beauty Tips and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Celebrity Beauty Tips to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Haseeb  |   In News  |   0 Comments   |   9041 Views   |   08 Feb 2022
About the Author:

Haseeb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Haseeb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

میں چہرے پر دہی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ مشہور اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟

میں چہرے پر دہی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ مشہور اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں چہرے پر دہی کے ساتھ یہ ایک چیز ملا کر لگاتی ہوں تاکہ ۔۔۔ مشہور اداکارائیں اپنی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے کیا کرتی ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔