بغیر کیمیکل کے بال ڈائی کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

زندگی میں ایک عمر ایسی آتی جس میں ہمارے بالوں کا رنگ بدلنے لگتا ہے۔ اور ہمیں اپنی شخصیت کو سنوارنے کے لیے ہئیر ڈائی کا استعمال کرنا پڑتا ہے۔ بال ڈائی کرنا اب ایک فیشن بن چکا ہے بہت سے نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی بالوں کی رنگت تبدیل کرکے نیا اسٹائل اپنا نا چاہتے ہیں ۔ لیکن مختلف ہئیر ڈائز میں کیمیکلز کی موجودگی نا صرف بالوں کے لیے بلکہ جلد کے لیے بھی نقصان دہ ہوتے ہیں۔ نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ہئیر ڈائی میں استعمال ہونے والے بعض کیمیکلز کینسر کا باعث بھی بنتے ہیں ۔
خوش قسمتی سے ایسے بہت سے قدرتی طریقے ہیں جو کوئی نقصان پہنچائے بغیر آپکی شخصیت کو سنوار سکتے ہیں۔

مٹیالے بالوں کو گولڈن رنگنے کے لیے :

شہدمیں قدرتی طور پر ہائڈروجن پر آکسائڈ موجود ہوتا ہے جس میں بالوں کو بلیچ کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے ۔ اور دار چینی میں بالوں کو سنہرا کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے (کالے یا براؤن بالوں کو سرخ شیڈ دینے کے لیے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔) برابر کی مقدار میں شہد دارچینی پاؤڈر اور کنڈیشنر یا زیتون کا تیل ملالیں۔اچھی طرح ملا کر بالوں میں مساج کریں اور ایک گھنٹے کے لیے چھوڑدیں ۔ قدرتی طریقے سے بال ڈائی کرنے کے لیے یہ عمل کئی دفعہ دہرانے کے بعد صحیح نتائج حاصل ہوتے ہیں۔

لائٹ براؤن سے ڈارک براؤن کے لیے

کالے اخروٹ کے چھلکے میں بال ڈائی کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے ۔ اور یہ دوسرے قدرتی اجزاء کے مقابلے میں زیادہ اچھے بال ڈائی کرتا ہے ۔ کالے اخروٹ کے چھلکے کوٹ لیں یا اس کا پاؤڈر لے کر پانی میں ملا کر ۳۰ منٹ تک ابالیں ۔ اس چائے کو ٹھنڈا کر کے بالوں کو اس میں کم از کم ۲۰ منٹ یا اس سے زیادہ دیر کے لیے بھگوئیں ۔ مانگ کو رنگ سے بچانے ک لیے کھوپرے کا تیل مانگ میں لگا لیں۔

ڈارک براؤن پر لائٹ براؤن شیڈ کے لیے :

کیمومائل کی چائے بھی بالوں کو سنہرا شیڈ دینے کے لیے استعمال کی جاتی ہے ۔ کیمو مائل کو پانی میں ابال کر ٹھنڈا کریں ۔ اور بالوں کو اس سے بھگوئیں شیمپو کرنے کے بعد بار بار اس چائے کو بالوں پر بہائیں ۔ (بالوں کے نیچے ٹب یا باؤل رکھیں تاکہ پانی اسی میں گرے اور دوبارہ استعمال ہوسکے ) ایک گھنٹے کے لیے بالوں کو اس چائے سے گیلا کیے رکھیں اور پھر صاف پا نی سے دھولیں۔ کیمو مائل ٹی کو زیتون اور شہد کے تیل کے ساتھ ملا کرکنڈیشنر کے طور پر بھی استعمال کریں۔ ہفتے میں کئی دفعہ استعمال کرنے سے تین ہفتے میں بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

کسی بھی رنگ پر لال شیڈ کے لیے :

مہندی سے بالوں میں مختلف شیڈ آتے ہیں جس کا انحصار بالوں کی اصل رنگت پر ہوتا ہے ۔ اور دوسرے اس بات پر بھی کہ آپ بال ڈائی کرنے کے لیے کتنی مرتبہ اسکا استعمال کرتے ہیں۔ مہندی کا رنگ دو مہینے تک رہتا ہے ۔ بال ڈائی کرنے کے لیے مہندی کو پانی میں گھول کر ایک دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں پھر بالوں میں لگائیں مہندی سوکھنے کے بعد دھولیں۔

ہلکی سفیدی چھپانے کے لیے :

بال ڈائی کرنے ک لیے ساج کے پتوں کا استعمال بھی کیا جاتا ہے یہ بالوں میں آنے والی ہلکی سفیدی کو ختم کر کے گہرے بالوں جیسا ہی کردیتا ہے ساج کے پتے ابال کر اس میں کالی چائے ملا کر بالوں کو دھوئیں ۔ اس کے باقاعدہ استعمال سے بالوں کا رنگ گہرا ہوتا جائے گا۔

Baghair Chemical Ke Baal Dye Krain

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Baghair Chemical Ke Baal Dye Krain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Baghair Chemical Ke Baal Dye Krain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   6729 Views   |   16 Mar 2021

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

بغیر کیمیکل کے بال ڈائی کرنے کی آسان گھریلو ٹپس

بغیر کیمیکل کے بال ڈائی کرنے کی آسان گھریلو ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بغیر کیمیکل کے بال ڈائی کرنے کی آسان گھریلو ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔