کیا آپ نے کبھی چاول کا مکھن کھایا ہے؟ نہیں تو جانیئے یہ ہمارے دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کے ساتھ ساتھ کتنی بیماریوں کے علاج میں معاون ہے

چاولوں سے بنی بریانی تو بہت شوق سے کھاتے ہیں، اور بریانی کی وجہ سے ہی لوگوں کو چاول پسند آتے ہیں، کچھ لوگ دال چاول کی وجہ سے چاولوں کے شوقین بن جاتے ہیں۔ لیکن ہم آپ کو چاول کے مکھن کے بارے میں آج ایک ایسی اہم معلومات اور زبردست ریسیپی بتانے جا رہے ہیں جس کو آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا۔ اور جب آپ اس کے فائدے جان لیں گے تو ہر گز استعمال کرنا نہ چھوڑیں گے۔

چاول کا مکھن گھر میں بنانے کا طریقہ:

٭ چاول کا مکھن گھر میں بنانے کے لئے آپ کو دو کپ چاول کا آٹا، ایک کپ دودھ، 2 کپ کھٹا دہی، آدھا کپ چینی باریک پسی ہوئی، چار چمچ نمک، ایک چمچ کریم اور ایک لیموں چاہیئے۔
٭ سب سے پہلے دودھ کو گرم کریں اور اس میں چاول کا آٹا مکس کرکے ہلکی آنچ پر چلائیں۔
٭ کچھ دیر بعد اس میں لیموں کا رس، کھٹا دہی، نمک، چینی اور ایک چمچ کریم شامل کرکے 20 منٹ تک پکائیے۔
٭ لیکن چمچ چلاتے رہیں اور جوں ہی بلبلے بنیں آنچ ہلکی کر دیں، مگر بند نہ کریں۔
٭ لیجیئے تیار ہوگیا چاول کا مزیدار مکھن۔

فائدے کیا ہیں؟

٭ بچوں کی نشوونما: 1

سال کے بچے کو ہر طرح کا وٹامن اور منرل چاہیئے ہوتا ہے تاکہ وہ جلدی ہی بڑا ہو سکے، اس کے جسم کو طاقت ملے، ہڈیاں اور جسم مضبوط بنے، اس کا دماغ اور حآفظہ تیز ہو جائے۔ ان بچوں کو آپ چاول کا مکھن کھلائیں، چاہیں تو ڈبل روٹی کے ساتھ یا کھانے میں شامل کرلیں۔ یہ ان کی بہترین نشوونما کا سستا فارمولا ہے جو کے-فوڈ نے آپ کو بتا دیا ہے۔ اب دیر نہ کریں اور جلدی سے بنالیں۔

٭ کولیسٹرول:

کولیسٹرول بڑھنے سے جسم میں کئی پیچیدگیاں ہو جاتی ہیں، آپ اس کو ختم کرنے کے لئے دوائیاں استعمال کریں مگر ساتھ ہی چاول کے مکھن کو استعمال کرنا نہ چھوڑیں، یہ آپ کو مفت میں فائدہ بھی دے گا اور وزن کو کنٹرول رکھنے میں بھی مدد دے گا۔

٭ دل کی صحت:

دل کی شریانوں میں ہونے والی بلاکیج یا پھر ہارٹ اٹیک اور لو بلڈ پریشر کی وجہ سے متاثر دل کی دھڑکنیں ، یہ ایک خطرناک اور مہلک مرض ہے، اس میں احتیاط بھی کریں، دوائیں بھی استعمال کریں مگر چاول کے مکھن کو چائے میں ڈال کر لازمی پیئیں تاکہ جلد آپ کا دل مضبوط ہو سکے۔

٭ دانت:

جن لوگوں کے دانت کمزور ہوتے ہیں، ان کے لئے یہ مکھن ایک دوائی ہے، کیونکہ دانتوں میں موجود اینیمل شیٹ کو مضبوط بنانے والی دواؤں میں یہ مکھن سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے۔ اس لئے آپ اس کو گھر میں بنا کر تازہ اور خالص مکھن استعمال کریں، نہ دانت خراب ہوں گے اور نہ ہی کیڑا لگنے کی شکایت ہوگی۔

فائدہ کیوں؟

اس مکھن میں موجود کاپر، آئرن اور وٹامن بی 1، کارباہائیڈریٹس، ایلڈی ایل مرکبات اور میگنیشیئم ایکس سلفیٹ پایا جاتا ہے جوکہ اس کو آپ کے لئے فائدہ مند بناتا ہے۔

Rice Butter Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rice Butter Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rice Butter Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2991 Views   |   17 Jun 2022
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

کیا آپ نے کبھی چاول کا مکھن کھایا ہے؟ نہیں تو جانیئے یہ ہمارے دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کے ساتھ ساتھ کتنی بیماریوں کے علاج میں معاون ہے

کیا آپ نے کبھی چاول کا مکھن کھایا ہے؟ نہیں تو جانیئے یہ ہمارے دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کے ساتھ ساتھ کتنی بیماریوں کے علاج میں معاون ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ نے کبھی چاول کا مکھن کھایا ہے؟ نہیں تو جانیئے یہ ہمارے دل کی صحت اور کولیسٹرول کم کے ساتھ ساتھ کتنی بیماریوں کے علاج میں معاون ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔