اتنا بڑا پیکٹ اوراندرصرف چند ٹکڑے ۔۔ چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟

آپ جب بھی اسنیکس خریدنے مارکیٹ جاتے ہیں تو وہاں بڑے بڑے چپس اور اسنیکس کے پیکٹ دیکھ کر آپ کا دل تو ضرور للچاتا ہوگا۔۔ اور یہ پیکٹ دیکھ کر ہم فوراً خرید بھی لیتے ہیں کہ اتنے سارے چپس مزے سے کھائیں گے۔ لیکن جب پیکٹ کھولیں تو اس میں ہوا کے ساتھ چپس کے چند ٹکڑے سب کے ارمانوں پرپانی پھیر دیتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان پیکٹوں میں اتنی ہوا کیوں بھری جاتی ہے اور یہ کون سی ہوا یا گیس ہوتی ہے جو اس پیکٹ میں ہمیں ملتی ہے۔ یہ ہوا کوئی عام ہوا نہیں دراصل یہ ہوا آکسیجن یا کوئی اور نہیں بلکہ نائٹروجن ہوتی ہے ۔۔ نائٹروجن ایسی گیس ہے جو اپنے ارگرد دیگرمالیکیولز پرری ایکشن ظاہر نہیں کرتی اور اس طرح یہ چیزوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مثالی سمجھی جاتی ہے۔ اس گیس کو بھرنے کی وجہ کیا ہوتی ہے یہ ہم آپ کو بتائیں گے۔

1۔ چپس کو خستہ اور کرنچی رکھتی ہے:

یہ گیس چپس کو آکسیڈائزہونے سے بچاتی ہے اس کو نرم نہیں ہونے دیتی بلکہ خستہ اور کرکرا رکھتی ہے ۔ یہ گیس بے بو اوربے ذائقہ ہوتی ہے تو چپس کا ذائقہ ویسا ہی رہتا ہے جیسا بننے کے بعد ہوتا ہے۔

2۔ چپس ٹوٹنے نہیں دیتی:

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ چپس کے پیکٹ میں ہوا کی وجہ سے چپس کو سامان کی ترسیل اور مارکیٹس میں پہنچانے کے دوران ٹوٹنے سے بھی بچاتی ہے۔ ورنہ اگر یہ ہو ان پیکٹس میں نہ ہو تو چپس ٹوٹ کر چورا ہوجائیں گے۔

3۔ پیکٹ کو بڑا دکھانے کے لئے:

یہ ہوا پیکٹ کو بڑا دکھانے کے لئے بھی بھری جاتی ہے، کہ بڑا پیکٹ لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔ لوگ اس کی طرف کھنچے چلے آتے ہیں۔

Chips Ke Packets In Itni Hawa Kiyun Hoti Hai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Chips Ke Packets In Itni Hawa Kiyun Hoti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Chips Ke Packets In Itni Hawa Kiyun Hoti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In News  |   0 Comments   |   1654 Views   |   22 Sep 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

اتنا بڑا پیکٹ اوراندرصرف چند ٹکڑے ۔۔ چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟

اتنا بڑا پیکٹ اوراندرصرف چند ٹکڑے ۔۔ چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اتنا بڑا پیکٹ اوراندرصرف چند ٹکڑے ۔۔ چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری ہوتی ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔