بڑے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے عام بچوں سے کس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں؟

ہمارے بڑوں کے حوالے سے ایک کہاوت تو ہم سب نے سنی ہوگی کہ بڑا سر سردار کا ہوتا ہے ۔ بڑوں کی اس کہاوت کو اگر اپنے معنوں کے حوالے سے دیکھا جائے تو ان کے نزدیک جو بچے بڑے سر کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں وہ دوسرے بچوں کے مقابلے میں زیادہ سمجھدار اور خوش قسمت ہوتے ہیں مگر اب سائنس کی جدید تحقیقات نے بھی بڑوں کی اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور سائنسدانوں کے مطابق پیدائش کے وقت ایک عام بچے کا سر 35 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے مگر اگر کسی بچے کا سر اس سے بڑا ہے تو یہ کوئی بیماری نہیں ہے بلکہ اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بچہ عام بچے کے مقابلے میں زیادہ ذہانت کا حامل ہے-

بڑے سر والوں کا دماغ زیادہ کام کرتا ہے

ایڈنبرگ یونی ورسٹی میں پچاس ہزار لوگوں پر تحقیق کی گئی جن کی عمریں 37 سال سے 78 سال کے درمیان تھیں- ان افراد کے ذہنی و جسمانی ٹیسٹ لیے گئے- ان کی طرز زندگی کا بھی مطالعہ کیا گیا تو یہ نتائج اخذ کیے گئے کہ جو بچے بڑے سر کے ساتھ پیدا ہوئے وہ اپنی زندگی میں دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ کامیاب رہے- یہاں تک کہ ان لوگوں نے تعلیمی میدان میں بھی دوسرے بچوں سے زيادہ کامیابی حاصل کیں-

یہ لوگ جلدی پڑھنا لکھنا سیکھ جاتے ہیں

انسانی جین ، صحت اور حالات کس طرح ذہانت پر اثر انداز ہو سکتی ہے- اس حوالے سے کی جانے والی ریسرچ کے مطابق اگرچہ اس بات کا براہ راست کوئی تعلق سامنے نہیں آسکا کہ بڑا سر کس طرح ذہانت پر اثر انداز ہو سکتا ہے- مگر یہ بات ثابت ہوئی کہ بڑے سر والے بچے عام بچوں کے مقابلے میں جلد سیکھنے کی صلاحیتوں کے حامل ہوتے ہیں-

ان لوگوں کے اندر نیورون کی تعداد زیادہ ہوتی ہے

بڑے سر والے بچوں کے اندر نیورون خلیات کی تعداد عام افراد سے زيادہ ہوتی ہے- جس کی وجہ سے وہ لوگ اپنے دماغ کا استعمال عام افراد سے زيادہ کر سکتے ہیں اور دماغ کے زیادہ استعمال کے سبب ان کے اندر سیکھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت عام انسان سے زيادہ ہوتی ہے -

Bary Sir Ke Sath Paida Hone Waly Bachy

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Bary Sir Ke Sath Paida Hone Waly Bachy and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bary Sir Ke Sath Paida Hone Waly Bachy to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hamariweb  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2887 Views   |   25 Sep 2022
About the Author:

Hamariweb is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hamariweb is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

بڑے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے عام بچوں سے کس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں؟

بڑے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے عام بچوں سے کس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بڑے سر کے ساتھ پیدا ہونے والے بچے عام بچوں سے کس لحاظ سے مختلف ہوتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔