منہ ٹیڑھا کرکے بولنا، اداکاری کرنا نہیں ہوتا ، شاہ رُخ خان بھی شرما جائے ۔۔ مائی ری میں عینی کی بیکار ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسا دیے

پاکستانی ڈرامے ہمیشہ سے ہی اچھے موضوع پر بنتے آئے ہیں لیکن کبھی کبھی کوئی ڈرامہ حد سے آگے نکل جاتا ہے جیسے کہ مائی ری ڈرامہ۔ یہ ان دنوں کافی مقبول ہو رہا ہے، اس شو میں بچوں کی شادی کے حساس موضوع کو پیش کیا گیا ہے۔ اس ڈرامے میں اسکول جانے والے دو نوجوان طالب علموں کی کہانی پیش کی گئی ہے جنہیں ان کے گھر والوں نے زبردستی شادی پر مجبور کیا تھا۔

گزشتہ دنوں اس ڈرامے کا ایک سین سوشل میڈیا پر خوب گردش کر رہا ہے جس میں نوجوان اداکارہ عائنہ آصف (عینی) کی اداکاری کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پہلے یہ سین دیکھیں

مداحوں کو مخصوص سین میں عینی کی اداکاری پسند نہیں آئی، ان کا کہنا ہے کہ وہ اس سے زیادہ اچھی اداکاری کر سکتی ہیں۔ ناظرین نے یہ بھی کہا کہ انہیں اپنی اداکاری کی مہارت کو بہت بہتر کرنے کی ضرورت ہے وہ بہت گندی ایکٹنگ کر رہی ہیں۔ شائقین یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ وہ اس سین کو بہتر بنانے کے چکر میں اوور ایکٹنگ (اضافی اداکاری) کر رہی ہیں۔

شائقین نے اس سین میں شاہ رخ خان کے کاپی کیے گئے ڈائیلاگ کو بھی ٹرول کیا، ان کا کہنا تھا کہ عینی دیوداس والے شاہ رخ خان کی نقل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جس میں وہ بری طرح فیل ہوگئی ہیں۔

مداحوں کے مطابق وائرل سین کی سب سے پریشان کن بات اداکاروں کا غلط تلفظ تھا، خاص طور پر جب وہ "خ" حروف تہجی سے شروع ہونے والے الفاظ بول رہے تھے۔

Mayi Ri Me Aina Asif Ki Over Acting Ko Netizens Ne Troll Krdia

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mayi Ri Me Aina Asif Ki Over Acting Ko Netizens Ne Troll Krdia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mayi Ri Me Aina Asif Ki Over Acting Ko Netizens Ne Troll Krdia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   16571 Views   |   20 Sep 2023
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

منہ ٹیڑھا کرکے بولنا، اداکاری کرنا نہیں ہوتا ، شاہ رُخ خان بھی شرما جائے ۔۔ مائی ری میں عینی کی بیکار ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسا دیے

منہ ٹیڑھا کرکے بولنا، اداکاری کرنا نہیں ہوتا ، شاہ رُخ خان بھی شرما جائے ۔۔ مائی ری میں عینی کی بیکار ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسا دیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ منہ ٹیڑھا کرکے بولنا، اداکاری کرنا نہیں ہوتا ، شاہ رُخ خان بھی شرما جائے ۔۔ مائی ری میں عینی کی بیکار ایکٹنگ پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے نشتر برسا دیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔