کرائے کے گھر میں رہتے اور لنڈے کے کپڑے پہنے تھے ۔۔ وہ اداکار کون ہیں جنہوں نے مشہور ہونے کے بعد بھی لنڈے کے کپڑے پہننا نہ چھوڑے؟

بھارت جا کر بھی میں نے لنڈے کے کپڑے پہنے۔ یہ الفاظ ہیں اس مشہور شخصیت کے جس نے نئے کپڑوں کی بجائے استعمال شدہ کپڑوں کو اہمیت دی۔

فضا وہ پاکستانی خوبصورت اداکارہ ہیں جنہیں ہر کوئی پسند کرتا ہے ۔ یہ کہتی ہیں کہ میں لنڈے کے کپڑے اس وقت بہت پہنے ہیں جب ہمارے گھر کے حالات اچھے نہیں ہوتے تھے ۔ کیونکہ مجھے اپنی والدہ کے کینسر کا علاج بھی کروانا تھا جو کہ بہت مہنگا ہوتا ہے تو دوسری طرف اپنی پڑھائی بھی مکمل کرنی تھی اس لیے میری ہمیشہ کوشش رہتی تھی کہ کچھ بھی کیا جائے اور پیسے بچائے جائیں ۔

یہاں تک کے میری کوشش ہوتی تھی کہ کھانا بھی گھر آ کر ہی والدہ کے ساتھ، والدہ کے ہاتھ کا بنا ہوا کھایا جائے یہی نہیں جب بھارت گئی تو بھی میں نے یہی کپڑے پہنے۔

ایمان علی:

ایمان ایک مشہور ماڈل و اداکارہ ہیں یہی نہیں وہ ملک کے مشہور سینئر اداکار عابد علی (مرحوم) کی بیٹی بھی ہیں۔ انہوں نے ایک شو میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جتنی غربت میں نے دیکھی ہے شاید ہی کسی نے دیکھی ہو، میں نے اپنے والد کے گھر لنڈے کے کپڑے بھی پہنے ہیں۔ 18 سال تک میرے حالات کافی تنگ تھے پھر میں نے بہت محنت کی، جس سےاپنا گھر خود بنایا۔

بہر حال ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگ باتیں بناتے ہیں کہ میں زیادہ کام اس لیے نہیں کرتی کیونکہ میرے شوہر بہت امیر ہیں، اس لیے مجھے کچھ کرنا نہیں پڑتا مگر یہ سچ نہیں ہے ۔ میں نے ایک زمانے میں کچھ چیزوں میں سرمایہ کاری کی تھی جس کی وجہ سے میں اپنے شوہر سے زیادہ امیر ہوں۔

اداکار عامر خان:

مسٹر پر فیکٹ کے نام سے مشہور بھارتی اداکار عامر خان کی ہر فلم کروڑوں روپے کماتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے کردار میں اتنا کھو جاتے ہیں کہ کوئی پہچان ہی نہیں سکتا کہ یہ وہی عام ہے۔

جیسا کہ فلم تھری ایڈیئٹس میں انہوں نے جوان لڑکے کا کردار ادا کیا جو انجینئرنگ پڑھ رہا ہوتا ہے تو بالکل اسی طرح فلم لگان میں ایک دیہاتی کا کردادر کون بھول سکتا ہے۔

مگر ان کے مشہور زمانہ فلم پی کے جس میں یہ ایک ایلین کا کردار نبھا رہے ہیں اس میں انہوں نے لوگوں کے استعمال ہوئے کپڑے پہنے۔ اس فلم کے بنانے والے کہتے ہیں کہ ہم چاہتے تھے کہ فلم میں مکمل راجھستانی منظر نظر آئے اس لیے فلم کی شوٹنگ سے پہلے مختلف مقامات سے لوگوں کے جوڑے اٹھا لیے جاتے تھے۔ اور بعد میں انہیں ان کے کپڑے کچھ رقم کے ساتھ واپس کر دیے جاتے تھے ۔ تو یوں عامر خان نے حقیقت میں استعمال شدہ کپڑے پہنے ہیں۔

Landy Ke Kapray Pehny

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Landy Ke Kapray Pehny and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Landy Ke Kapray Pehny to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Faiq  |   In News  |   0 Comments   |   3249 Views   |   10 Nov 2022
About the Author:

Faiq is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Faiq is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 20 April 2024)

کرائے کے گھر میں رہتے اور لنڈے کے کپڑے پہنے تھے ۔۔ وہ اداکار کون ہیں جنہوں نے مشہور ہونے کے بعد بھی لنڈے کے کپڑے پہننا نہ چھوڑے؟

کرائے کے گھر میں رہتے اور لنڈے کے کپڑے پہنے تھے ۔۔ وہ اداکار کون ہیں جنہوں نے مشہور ہونے کے بعد بھی لنڈے کے کپڑے پہننا نہ چھوڑے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کرائے کے گھر میں رہتے اور لنڈے کے کپڑے پہنے تھے ۔۔ وہ اداکار کون ہیں جنہوں نے مشہور ہونے کے بعد بھی لنڈے کے کپڑے پہننا نہ چھوڑے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔