کچھ عرصے کے لیے چینل چھوڑ کر کاروبار پر توجہ دی پھر ۔۔ مشہور خواتین اینکرز بچوں کو کیسے سنبھالتی ہیں؟ دلچسپ معلومات

میڈیا پر نظر آنے والی شہور خواتین اینکرز سب کی توجہ تو حاصل کر ہی لیتی ہیں، لیکن ان کی نجی زندگی بھی آسان نہیں، کیونکہ میڈیا کے ساتھ ساتھ ماں بننا آسان کام نہیں ہوتا ہے، خواتین اینکرز اس مشکل کو بھی آسان بنا ہی لیتی ہیں۔
آج انہی خواتین اینکرز کی زندگی سے متعلق آپ کو بتائیں گے جو اپنی کاموں کے ساتھ اپنے بچوں کو بھی سنبھال رہی ہیں۔

کرن ناز:

کرن ناز پاکستان کی مشہور خواتین اینکرز میں شامل ہیں۔ کرن ویسے تو نیوز کاسٹر کے طور پر سامنے آئی تھیں مگر بہت جلد ہی بطور اینکر پرسن نجی چینل پر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔
2015 میں سمیع رحمٰن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی کرن ناز کی ایک بیٹی ہے جس سے وہ بے حد پیار کرتی ہیں۔ کرن اپنی پروفیشنل لائف اور نجی زندگی کو ایک ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔ کرن اپنی بیٹی کو بھی پورا وقت دیتی ہیں۔

رابعہ انعم:

ایک وقت تھا جب نیوز بلیٹن میں اکثر لوگ میں ہوں رابعہ انعم کے اس جملے کو یاد کیا کرتے تھے۔ رابعہ انعم ویسے تو ایک نیوز کاسٹر تھیں، لیکن انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن بھی ہوسٹ کی ہے۔
لیکن شادی کے بعد رابعہ میڈیا کی اسکرین سے غائب ہو گئی ہیں۔ میڈیا کو خیر باد کہہ کر رابعہ نے اپنے خود کے پارلر پر توجہ مبزول کر لی ہے۔ رابعہ انعم نے حال ہی میں بیٹے کو جنم دیا ہے، جبکہ اس سے پہلے ان کی ایک بیٹی بھی ہے جس کا نام انابیہ ہے۔
رابعہ نے اپنے بچوں کو بھی سنبھالا ہوا ہے اور پارلر کو بھی دیکھ رہی ہیں۔

مہر بخاری:

مہر بخاری کا شمار پاکستان کے ان اینکرز میں ہوتا ہے جو کہ رات 10 بجے کا پروگرام ہوسٹ کرتی ہیں۔ مہر بخاری نے کاشف عباسی جو کہ مشوہر صحافی ہیں، ان سے شادی کی تھی۔
مہر بخاری کی ایک بیٹی ہے جس کا نام خدیجہ زہرا انصاری ہے۔ ایک عورت کے لیے بچے اور بروفیشنل لائف کو سنبھالنا کافی مشکل ہوتا ہے، اور وہ بھی ایک نیوز اینکر کے لیے۔ مہر کے شوہر بھی رات 8 بجے کا پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں جبکہ مہر خود 10 بجے کا پروگرام کرتی ہیں۔ اس صورتحال میں مہر کے لیے مشکل ہوتا ہے کہ وہ رات کے وقت اپنی بیٹی کا خیال رکھیں لیکن اس سب کے باوجود مہر نے صورتحال کو سنبھالا ہوا ہے۔

Famous Anchor Jo Karobar Kar Rahi Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Famous Anchor Jo Karobar Kar Rahi Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Famous Anchor Jo Karobar Kar Rahi Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2335 Views   |   09 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 15 September 2024)

کچھ عرصے کے لیے چینل چھوڑ کر کاروبار پر توجہ دی پھر ۔۔ مشہور خواتین اینکرز بچوں کو کیسے سنبھالتی ہیں؟ دلچسپ معلومات

کچھ عرصے کے لیے چینل چھوڑ کر کاروبار پر توجہ دی پھر ۔۔ مشہور خواتین اینکرز بچوں کو کیسے سنبھالتی ہیں؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کچھ عرصے کے لیے چینل چھوڑ کر کاروبار پر توجہ دی پھر ۔۔ مشہور خواتین اینکرز بچوں کو کیسے سنبھالتی ہیں؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔