والدین کا اچانک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔۔ پاکستان آرمی کی میجر جنرل نگار جوہر نے خود کو اور بھائی کو کیسے سنبھالا؟ دلچسپ معلومات

پاکستان آرمی میں جوان تو بہت ہیں جو کہ محنت و مشقت اور اپنے جذبے کے بل بوتے پر آج ملک کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں، لیکن ان سب میں خواتین بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ خواتین آفیسرز بھی مشکلات اور اتار چڑھاؤ کو جھیل کر آج پاکستان آرمی کی بہترین خؤاتین آفیسرز بنی ہیں۔ میجر جنرل نگار جوہر بھی انہی خواتین آفیسرز میں شامل ہیں۔

آج آپ کو میجر جنرل نگار کے بارے میں کچھ دلچسپ باتیں بتائیں گے۔ میجر جنرل نگار جوہر کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی سے ہے۔ پٹھان گھرانے میں پیدا ہونے والی نگار جوہر شروع ہی سے ایک باصلاحیت اور وطن سے محبت کا جذبہ رکھتی ہیں۔

میجر جنرل نگار کے والد کرنل قادر بھی پاکستان آرمی میں آفیسر تھے اور آئی ایس آئی میں بھی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے تھے۔ میجر جنرل نگار بتاتی ہیں کہ میں نے جب والدین سے پاکستان آرمی جوائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تو والدین میری اس خواہش پر خوش نہیں تھے۔ چونکہ میرا تعلق ایک پٹھان گھرانے سے ہے تو مجھے اس حوالے سے والدین کو منانے میں وقت لگا تھا۔ نگار جوہر نے پریزینٹیشن کنونٹ گرلز ہائی اسکول سے تعلیم مکمل کی تھی۔

1981 میں بطور کیڈٹ پاکستان آرمی جوائن کرنے والی میجر نگار جوہر نے بخوبی اپنی صلاحیتوں کے عوض اپنی شناخت بنالی تھی، 5 سال کی کیڈٹ شپ مکمل کرنے کے بعد آرمی میڈٰکل کالج سے گریجوئیٹ ہو کر پاکستان آرمی میں بطور کمشن ذمہ داریاں سنبھال لی تھیں۔ واضح رہے 2015 میں لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر نے یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنس سے پبلک ہیلتھ میں ماسٹر کی ڈگری مکمل کی تھی۔

اور پھر بے شمار کامیابوں کو سمیٹتے ہوئے میجر جنرل نگار جوہر میجر کے عہدے پر بھی فائز رہیں، جبکہ کرنل کے عہدے کی ذمہ داریاں بھی بخوبی نبھائیں۔ اس علاوہ لیفٹینینٹ کرنل برگیڈئیر، میجر جنرل اور اب لیفٹینینٹ جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔

لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر تھری اسٹار جنرل ہیں جبکہ پاکستان آرمی کی وہ پہلی خاتون ہیں جو کہ لیفٹنینٹ جنرل کے عہدے تک پہنچی ہیں جبکہ تیسری خاتون ہیں جو کہ میجر جنرل کے عہدے تک پہنچی ہیں۔ اس کے علاوہ نگار جوہر پاک امارات ملٹری اسپتال کی کمانڈنٹ ان چارج بھی ہیں۔

لیفٹینینٹ جنرل نگار کے والدین اور بہن کا کار حادثے میں انتقال ہو گیا تھا، زندگی کے ان اتار چڑھاؤ نے بھی لیفٹینینٹ جنرل کی ہمت کو ٹوٹنے نہیں دیا تھا۔ لیفٹنینٹ جنرل نگار کہتی ہیں کہ جب میں جوان تھی اسی دوران میرے والدین ایک کار حادثہ میں جاں بحق ہو گئے تھے۔ میرے والدین کی نصیحت اور ان کی ہر ایک بات نے جو وہ مجھے بتایا کرتے تھے، سکھایا کرتے تھے نے مجھے تبدیل کر دیا تھا۔ میرے والدین نے مجھے مثبت سوچ رکھنے اور اس مثبت سوچ سے کس حد تک فائدہ اٹھا سکتے ہو۔ مجھے میرے والدین نے سکھایا تھا۔

اپنی فیلڈ میں عورتوں کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر کا کہنا تھا کہ صںفی امتیازی سلوک ہر جگہ ہوتا ہے، لیکن اگر ہم اپنی بہن بیٹی کو اس بات سے آگاہ کریں کہ آپ کہاں امتیازی سلوک کا شکار ہو رہی ہیں۔

آفس کی لائف اورر نجی زندگی دونوں کو لے کر چلنا ویسے تو اکثر لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے مگر لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر کہتی ہیں کہ آفس اور نجی زندگی کو ساتھ لے کر چلنا آسان نہیں ہے مگر آپ اپنے جیون ساتھی کو اس بارے میں سمجھا سکتے ہو۔ مجھے خوشی ہے کہ میرا جیون ساتھی میرے آفس کی لائف سے متعلق احساس کرتے ہیں اور مجھے سمجھتے ہیں۔

لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر کے شوہر جوہر علی خان ان کے لیے موٹیویشن ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ میرے شوہر نے مجھے پروفیشنل لائف میں آگے بڑھنے کے لیے حوصلہ دیا تھا۔ نگار جوہر کا کہنا ہے کہ میری زندگی کا بہترین دوست میرا چھوٹا بھائی ہے جو کہ ہر لمحے ہر قدم پر مجھے نہ صرف سپورٹ کرتا ہے بلکہ اپنے پیاروں کی حفاظت کیسے کرتے ہیں؟ یہ میں نے اپنے بھائی شاہد ہی سے سیکھا ہے۔ لیفٹنینٹ جنرل نگار جوہر کے بھائی شاہد اس وقت پاکستان ائیر فورس میں بطور ائیر کموڈور اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔

قوم کی اس بہادر بیٹی کو ان کی صلاحیتوں کی بنا پر فاطمہ جناح میڈل اور تمغہ امتیاز ملٹری ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔

Johar Nigar Ne Bhai Ko Kese Sambhala

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Johar Nigar Ne Bhai Ko Kese Sambhala and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Johar Nigar Ne Bhai Ko Kese Sambhala to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2908 Views   |   24 Sep 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

والدین کا اچانک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔۔ پاکستان آرمی کی میجر جنرل نگار جوہر نے خود کو اور بھائی کو کیسے سنبھالا؟ دلچسپ معلومات

والدین کا اچانک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔۔ پاکستان آرمی کی میجر جنرل نگار جوہر نے خود کو اور بھائی کو کیسے سنبھالا؟ دلچسپ معلومات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ والدین کا اچانک حادثے میں انتقال ہو گیا تھا ۔۔ پاکستان آرمی کی میجر جنرل نگار جوہر نے خود کو اور بھائی کو کیسے سنبھالا؟ دلچسپ معلومات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔