ماں اور بیٹے اک ایسا واحد رشتہ ہے جس میں خوب محبت اور لگاؤ پایا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انسان خود پر کئی ظلم اور تکالیف برداشت کر لیتا ہے پر والدہ کو کچھ ہو تو وہ چیخ اٹھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپکے سامنے ایک ایسے بیٹے کی کہانی لے کر ائے ہیں جس نے اپنی والدہ کو 50 سال بعد پہلی مرتبہ دیکھا۔
جی ہاں اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہے ہے جس میں ہم صاف دیکھ سکتے ہیں کہ پوری زندگی شہر شہر والدہ کو ڈھونڈھنے کے بعد آج جب اسے اپنی والدہ کے گھر کا معلوم ہوا تو وہ بوڑھا ہوچکا ہے، چل بھی نہیں سکتا پر پھر بھی گھر میں داخل ہوتے ہی والدہ کو دیکھا تو دروازے پر ہی رونے لگا۔
یہی نہیں والدہ کے قریب پہنچ کر چھوٹے بچوں کی طرح رینگتے ہوئے آیا اور ماں کے قدموں کو چومنے لگا۔ اس موقع پر والدہ بھی اپنے آنسو روک نہ سکی اور بچے سے لپٹ گئیں۔ اب آپ یہاں یہ سوچ رہے ہوں گے کیسے آخر یہ شخص اپنی والدہ سے 50 سال دور رہا؟تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے کے والد نے اس کی ماں کو طلاق دے دی تھی۔
جس کے بعد اسے بھی ماں نہ تو ملنے دیا گیا ارو نی ہی بات کرنے دی گئی۔ یہی وجہ ہے کہ آج وہ خود صاحب اولاد ہے پر والدہ کے چہرے کو دیکھنے کیلئے ہمیشہ ترستا رہا۔