سردیاں اپنے ساتھ کئی مزیدار پھل اور سبزیوں کی سوغات لے کر آتی ہیں ان میں گاجر بھی شامل ہیں میٹھی رسیلی سرخ گاجریں۔ گاجر تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی ہے یہ مختلف رنگوں اور سائز میں پیدا ہوتی ہیں ان کا رنگ کوئی بھی ہو یہ سپر فوڈ ہے اور اس کے فائدے ان گنت ہیں یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پر ہمیں وٹامن کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں۔آنکھوں کی صحت کے لئے بہترین ہیں کیونہ اس میں بیٹاکیروٹین پایاجاتا ہے اور یہ کم کیلوری والی غذا ہے۔ہم خوش قسمت ہیں کہ ملک کے موسمی حالات گاجروں کو زیادہ عرصے تک کاشت کرنے کے لئے موزوں ہیں اور ہمیں گاجروں کی اصل اقسام یعنی سرخ گاجر فراہم کرتی ہیں جس کا مغرب میں فقدان ہے اورنج گاجر جنیاتی طور پر تیار کی گئی ہے۔ سرخ گاجر اورنج کے مقابلے میٹھی ہوتی ہے اور نج گاجر کم میٹھی ہوتی ہے لیکن خوشگوار ذائقہ رکھتی ہے سرخ گاجرعام طور پر سردیوں میں دستیاب ہوتی ہیں اورنج سال بھر ملتی ہیں۔
غذائیت کے اعتبار سے سرخ گاجر بمقابلہ اورنج گاجر
یہاں سرخ گاجر اور اورنج گاجر کے درمیان غذائی فوائد کا فرق بیان کرتے ہیں دونوں کس طرح ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
سرخ گاجر میں لائکوپین نامی کمپاؤنڈ پایا جاتا جو اسے سرخ رنگ دیتا ہے یہی ٹماٹر میں بھی پایا جاتا ہے۔یہ جسم کو فری ریڈیکل سے بچاتا ہے۔یہ کینسر سے بچاؤ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔دل کے عارضے سے محفوظ رکھتا ہے،جبکہ اس میں وٹامن اے آنکھوں کی صحت کے لئے ضروری ہے۔سرخ گاجر میں فائٹونیوٹرینٹس بھی پائے جاتے ہیں جنہیں اینتھو سیانین کہتے ہیں یہ ایک طاقت ور اینٹی آسیڈینٹ ہیں جو خلیوں کو نقصان سے بچاتے اور دل کے دورے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اورنج گاجر میں وٹامن اے،ای، اور کے کی کثیرمقدار پائی جاتی ہے۔جسے جلد دوست وٹامن کہا جاتا ہے یہ جلد کو قدرتی چمک دیتا ہے۔اس میں بیٹا کیروٹین بہترین اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات رکھتا ہے اور جسم کو فری ریڈیکل سے بچاتا ہے۔اونج گاجر میں ایک صحت بخش روغن پایا جاتا ہے جسے لوٹین کہتے ہی جو عمر رسیدگی سے متعلق بیماریوں کے خدشہ کوکم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
دونوں ہی رنگ کی گاجریں بے حد صحت بخش ہیں اب فیصلہ آپ کا ہے آپ کسے زیادہ شوق سے کھاتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Konsi Gajar Ziada Faida Mand Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Konsi Gajar Ziada Faida Mand Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
آپ گاجر تو شوق سے کھاتے ہو نگے کبھی سوچا ہے کہ سرخ گاجر زیادہ صحت بخش ہے یا اورنج؟
آپ گاجر تو شوق سے کھاتے ہو نگے کبھی سوچا ہے کہ سرخ گاجر زیادہ صحت بخش ہے یا اورنج؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آپ گاجر تو شوق سے کھاتے ہو نگے کبھی سوچا ہے کہ سرخ گاجر زیادہ صحت بخش ہے یا اورنج؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔