آج کل 28 سال کی عمر کے بعد ہی چہروں پر فائن لائنز پڑنے لگتی ہیں اور کچھ ہی عرصے میں جلد پر جھریاں بھی پڑنے لگتی ہیں اور رنگت میں بھی کمی آنے لگتی ہے یہ سب تو بڑھتی عمر کے اثرات ہیں۔ سردی میں تو ویسے بھی جلد زیادہ پھٹتی ہے اور ویزلین کا استعمال بھی سب ہی کرتے ہیں۔ آج ویزلین کے استعمال کا وہ طریقہ بھی آپ کو بتانے جا رہے ہیں جو جلد کے اکثر مسائل کو حل کرنے میں آپ کے لیے مددگار ہے۔
اجزاء:
ویزلین
انڈہ
دودھ
کورن فلور
پلاسٹک ( ایئرٹائٹ )
طریقہ:
خُشک جلد کے لئے:
٭ جن کی جلد خشک رہتی ہے وہ انڈے کی صرف زردی لیں اس کو دودھ، ویزلین، کورن فلور میں اچھی طرح مکس کریں۔
٭ رات سونے سے قبل یا دن میں کسی بھی وقت 1 گھنٹے کے لیے چہرے پر گاڑھا پیسٹ لگا کر چھوڑ دیں۔
٭ پھر اس کے اوپر ایئرٹائٹ پلاسٹک لگا کر چھوڑ دیں۔
٭ خُشک ہونے پر چہرے کو دھو لیں اور موائسچرائزر لگا لیں۔
٭ اس سے جلد بھی نہیں پھٹے گی اور نہ جلد پر کوئی اینٹی ایجنگ اثر نظر آئے گا۔
آئلی جلد کے لئے:
٭ اگر آپ کی جلد آئلی ہے تو آپ مندرجہ بالا بتائے گئے نسخے میں انڈے کی زردی نہیں بلکہ سفیدی کا استعمال کریں۔