آرزو یہی تھی کہ کعبہ کے آگے دم نکلے۔۔ روزے کے دوران کعبہ کے سامنے انتقال کرجانے والی یہ خوش نصیب عورت کون تھیں؟

حج اور عمرے پر جانے کی خواہش تو ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ ایسے لوگ جو حج کا فریضہ انجام دے چکے ہوں وہ بھی دوبارہ ایک بار کعبہ کا نظارہ کرنا چاہتے ہیں۔ کچھ لوگ تو دعاوں میں موت بھی ایسی مانگتے ہیں کہ ان کا دم کعبہ میں نکلے۔ شاید ایسی ہی دعا ان خاتون کی بھی رہی ہوگی جنھیں اللہ تعالیٰ نے شرف قبولیت بخشا۔

خاتون کا تعلق کس ملک سے تھا؟

سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کے مطابق ان خاتون کا نام حبہ مصطفیٰ محمد متولی ہے اور ان کا تعلق مصر سے ہے۔ ان کا انتقال روزے کی حالت میں 3 رمضان کو عین خانہ کعبہ کے سامنے ہوا جبکہ حرم کی انتظامیہ کے مطابق ان کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے وقت ادا کردی گئی۔

خوش نصیب خاتون

خاتون کے انتقال کی خبر جیسے ہی سوشل میڈیا پر آئی لوگ رشک کرنے لگے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ موت تو برحق ہے اور ایک نہ ایک دن سب کو آنی ہے لیکن کعبہ کے سامنے روزے کی حالت میں اللہ کے پاس روانگی سے پتہ چلتا ہے کہ ضرور اللہ کو ان کی کوئی نیکی بھا گئی ہوگی تبھی ایسی حالت میں اپنے پاس بلایا جب وہ مکمل اللہ کے لئے خود کو وقف کرچکی تھیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1820 Views   |   30 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about آرزو یہی تھی کہ کعبہ کے آگے دم نکلے۔۔ روزے کے دوران کعبہ کے سامنے انتقال کرجانے والی یہ خوش نصیب عورت کون تھیں؟ and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (آرزو یہی تھی کہ کعبہ کے آگے دم نکلے۔۔ روزے کے دوران کعبہ کے سامنے انتقال کرجانے والی یہ خوش نصیب عورت کون تھیں؟) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.