انڈا کھانے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے یا فائدہ ؟جانئے تحقیق کیا کہتی ہے

مختلف تحقیقات کے نتیجے میں ہر روز ہی پمیں مختلف غذائوں کی افادیت کے بارے میں علم ہوتا رہتا ہے، اور ساتھ یہ بھی کہ یہ غذا ئیں کب نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔ ایک معمہ جو دل کی صحت کے حوالے سے چلا آرہا ہے وہ یہ ہے کہ انڈا دل کے لیے فائدہ مند ہے یا پھر نقصان دہ۔
انڈا غذائی اعتبار سے دو حصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک سفیدی اور دوسری زردی۔ سفیدی میں کئی اہم وٹامنزکے ساتھ پروٹین وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جبکہ زردی کولیسٹرول سے بھرپور ہوتی ہے، اسی مناست سے اسے دل کے حوالے سے صحت بخش قرار نہیں دیا جاتا۔
اس ضمن میں چین میں ہو نے والی چار لاکھ افراد پر حالیہ تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہر روز ایک انڈا غذا میں شامل رکھنا دل کی بیماری سے ہونے والی اموات کا خدشہ اتھارہ فیصد تک کم کرسکتا ہے۔ جن میں ہارٹ اٹیک اور اسٹروک شامل ہے بانسبت ان لوگوں کے جن کی غذا میں انڈہ شامل نہیں۔
دل کی بیماریوں کی بنیادی وجوہات میں متوازن غذا کا نہ ہونا، جسمانی سگرمیوں کا کم ہونا اور مختلف اقسام کا نشہ شامل ہے۔ ماضی میں ڈاکٹروں کی بڑی تعداد دل کے مریضوں کو انڈا کھانےکی اجازت نہیں دیتی تھی ان کا خیال تھا کہ انڈے میں موجود ہروٹین، دوسرے غذائی اجزائ اور کولیسٹرول دل کے ساتھ مجموعی صحت پرا برا اثر ڈالتے ہیں ماضی میں دل کے لیے انڈا کی افادیت پرکی گئی تحقیق میں کم لوگوں کو شامل کیا گیا تھا جس کے نتائج سے حاصل ہونے والی معلومات ناکافی تھی۔
اسی لیے اس ضمن ایک اور تحقیق کی ضرورت تھی۔ حالیہ تحقیق چین کے دس مختلف علاقوں میں رہنے والے چالیس لاکھ افراد پر کی گئی۔ جن کی عمر تیس سے اناسی سال کے درمیان تھی۔ ان میں سے نو فیصد کا کہنا تھا کہ وہ روز انڈا نہیں کھاتے بلکہ کبھی کبھار اسے اپنی غذا میں شامل کرتے ہیں۔ تقریباً نوسال تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں تمام گروپ کو سختی کے ساتھ جانچا گیا۔ نتائج سے حاصل ہونے والے معلومات سے یہ بات ثابت ہوئی کہ جس گروپ نے انڈا اپنی غذا میں شامل رکھا وہ دل کی بیماریوں سے محفوظ رہے بہ نسبت غذا میں شامل نہیں رکھنے والوں میں۔
یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لیے دیا گیا ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور رابطہ کریں۔

Anda Khana Dil Ke Liye Faida Mand Ya Nuqsan Dah

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Anda Khana Dil Ke Liye Faida Mand Ya Nuqsan Dah and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Anda Khana Dil Ke Liye Faida Mand Ya Nuqsan Dah to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3137 Views   |   13 Oct 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

انڈا کھانے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے یا فائدہ ؟جانئے تحقیق کیا کہتی ہے

انڈا کھانے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے یا فائدہ ؟جانئے تحقیق کیا کہتی ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ انڈا کھانے سے دل کو نقصان پہنچتا ہے یا فائدہ ؟جانئے تحقیق کیا کہتی ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔