اکثرآپ رات کو سوتے وقت بار بار پیشاب کی حاجت محسوس کرتے ہیں ، ایسا کبھی کبھار ہی ہوتا ہے ، جب آپ غور کرتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ رات کو آپ نے کولڈ ڈرنک پی تھی یا سوتے وقت چائے پی تھی جس کی وجہ سے باربار پیشاب آرہا ہے۔ یہ ایک نارمل بات ہے اس میں تشویش کی کوئی چیزنہیں، لیکن آپ نے کچھ لوگوں کو دیکھا ہوگا کہ ان کا یہ معمول ہوتا ہے کہ وہ رات میں 3 سے 4 بار پیشاب کرنے جاتے ہیں ، یہ ضرورتشویش کی بات ہے، اس کے لئے آپ کو ڈاکٹرسے رجوع کرنا ضروری ہے۔ رات کو بار بار پیشاب آنا آپ کی صحت کے بارے میں بہت سے اشارے دیتا ہے۔ اس کو طبی زبان میں نوکٹوریا کہتے ہیں۔
پیشاب آنے کی وجوہات:
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ رات کو ایک یا دو دفعہ پیشاب کی حاجت ایک نارمل سی بات ہے ، کبھی کبھار زیادہ پیشاب آنا بھی کوئی تشویش کی بات نہیں کیونکہ اس کی کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے جیسے دن بھر پانی کا زیادہ استعمال یا رات کو سونے سے پہلے مشروبات کا استعمال وغیرہ یا موسم کا ٹھنڈا ہونا۔ اس طرح کی چیزوں سے بھی یہ مسئلہ ہو جاتا ہے جو کہ معمول کی بات کہلائی جا سکتی ہے، اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس پرابلم کا شکار ہوتے ہیں کہ ان کو بار بار پیشاب کی حاجت ہوتی ہے۔
نوکٹوریا کی بیماری:
لیکن اگر آپ شوگر کے مریض نہیں یا رات کو مشروبات کا استعمال بھی نہیں کرتے یا موسم بھی کوئی خاص ٹھنڈا نہیں اور پھر بھی رات کو بار بار پیشاب کے لئے دوڑتے ہیں تو یہ قابلِ توجہ اور قابلِ تشویش بات ہے۔ اس بات کا بھی امکان موجود ہے کہ آپ نوکٹوریا کے مرض میں مبتلا ہوں اسی لئے فوری چیک اپ ضروری ہے۔ یہ بیماری عمربڑھنے کے ساتھ اور ہارمونز کی تبدیلی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے ، یہ زیادہ تشویشناک تو نہیں لیکن اکثر گھمبیر صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔
طبی ماہرین اور ڈاکترز کا یہ کہنا ہے کہ اس بیماری سے پیشاب کی نالی کا انفیکشن بھی ممکن ہے۔ اگر صورتحال اس حد تک چلی جائے تو تشویشناک ہو سکتی ہے۔ اس سے پیشاب میں جلن، تکلیف ،رکاوٹ اور مثانے میں درد ہو سکتا ہے۔ اس لئے اس کو نظرانداز کرنا خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ بار بار پیشاب آنا پروسٹیٹ کے مسئلے کی وجہ سے بھی ممکن ہے، پروسٹیٹ کے حوالے سے لاپرواہی بھی بیماری کو بڑھا دیتی ہے۔ ٹائپ ٹو ذیابیطس میں بار بار پیشاب کا آنا ایک نارمل کنڈیشن ہے۔
اکثر اوقات پیشاب کی بار بار حاجت گردوں کی خرابی کا عندیہ بھی دے رہی ہوتی ہے۔ یوٹرس کی کمزوری بھی اس کی وجہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ مثانے کی نالی کا ٹیومر بھی امکانات میں شامل ہے۔ اسی لئے اگر پیشاب بار بار آتا ہے اورخاص طور پر رات کے وقت زیادہ یہ تکلیف بڑھ جاتی ہے تو ڈاکٹر کو ضرور دکھا دیں۔ کیونکہ اس سے نیند بھی خراب ہوتی ہے اورکمزوری بھی پیدا ہوتی ہے۔
احتیاطی تدابیر:
اگررات کو بار بار پیشاب آنے کا مسئلہ آپ کو بھی درپیش ہے تو کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کرلیں، سب سے پہلے تو رات کو سونے سے پہلے مشروبات کا استعمال ترک کردیں ، بلکہ سونے سے دو سے تین گھنٹے پہلے پانی ، چائے ، کافی یا کولڈ ڈرنک سے اجتناب کریں۔ اس کے ساتھ مرغن، چٹپٹے، مصالحے دار کھانوں سے بھی گریز کریں۔ ایسے کھانوں سے پیشاب میں جلن پیدا ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ اپنی فٹنس کا بھی خیال رکھیں، ورزش یا چہل قدمی ضرور کریں۔ تاکہ کھانا بھی ہضم ہو اور آپ چاق و چوبند رہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rat Mein Bar Bar Peshab Ka Ana and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rat Mein Bar Bar Peshab Ka Ana to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
نوکٹوریا سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو سکتا ہے ۔۔۔ رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب آنا ان خطرناک بیماریوں کی وجہ بھی ہوسکتا ہے
نوکٹوریا سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو سکتا ہے ۔۔۔ رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب آنا ان خطرناک بیماریوں کی وجہ بھی ہوسکتا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نوکٹوریا سے پیشاب کی نالی میں انفیکشن ہو سکتا ہے ۔۔۔ رات کو 2 دفعہ سے زیادہ پیشاب آنا ان خطرناک بیماریوں کی وجہ بھی ہوسکتا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔