رات کو گرم دودھ پینا آپ کے لئےجادوئی دوا ہے۔۔ آپ کو 7 زبردست فائدے حاصل ہوں گے

اگر آپ اپنے جسم کو فٹ اور صحت مند رکھنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو روزانہ دودھ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ جی ہاں، کیونکہ آیوروید کے مطابق دودھ کو مکمل غذا سمجھا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ماہرین صحت کا یہ بھی ماننا ہے کہ اگر کسی وجہ سے آپ دن میں کسی بھی وقت کھانا نہیں کھا پاتے ہیں تو آپ ایک گلاس دودھ پی کر اس کی تلافی کر سکتے ہیں۔ کچھ لوگ دودھ پینا پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو دودھ کو دیکھ کر منہ موڑ لیتے ہیں۔ حالانکہ آج کل بازار میں ایسی بہت سی چیزیں موجود ہیں، جو دودھ کے ساتھ کھائی جاتی ہیں۔ تاکہ بچے آسانی سے دودھ کی طرف راغب ہو سکیں یا بچے دودھ پینے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دن کی نسبت رات کو دودھ پینا صحت کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ رات کو دودھ پینے کے کیا فوائد ہیں۔

1۔ کیلشیم کی کمی کو دور کرتا ہے:

ہمارے جسم کو ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما اور مضبوطی کے لیے کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسے میں روزانہ رات کو گرم دودھ پینے سے ہمارے دانت اور ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ اور کیلشئیم ہڈیوں میں جذب ہوتا ہے۔

2۔ گرم دودھ توانائی بڑھانے والا ہے:

دودھ میں بہت زیادہ پروٹین ہوتا ہے۔ اس لیے روزانہ دودھ پینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ روزانہ رات کو ایک گلاس گرم دودھ پینے سے آپ اگلے دن کے لیے توانا رہتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ دودھ پینے سے پٹھوں کی نشوونما میں بھی مدد ملتی ہے۔ جبکہ ٹھنڈا دودھ پینے سے کھانسی اور بلغم پیدا ہوسکتا ہے۔

3۔ قبض کے مسئلے سے چھٹکارا:

اگر آپ قبض کے مسئلے سے پریشان ہیں تو دودھ آپ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔ گرم دودھ قبض کے شکار افراد کے لیے ایک دوا کے طور پر موثر سمجھا جاتا ہے۔ گرم دودھ میں شہد ڈال کر پئیں، اس سے بہت افاقہ ہوگا۔

4۔ تھکاوٹ کو دور کرے:

آج کل لوگ کام میں اتنے مصروف ہو گئے ہیں کہ وہ اپنی طرف توجہ نہیں دے پاتے۔ ایسی صورت حال میں تھکاوٹ اور چڑچڑاپن محسوس ہونا معمول کی بات ہے۔ ایسی صورتحال میں آپ کو گرم دودھ کو اپنے روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا چاہیے۔ اس سے آپ کی تھکاوٹ دور ہوجائے گی۔

5۔ گلے کے لیے فائدہ مند :

روزانہ رات کو گرم دودھ پینے سے گلے سے متعلق کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اس کے ساتھ اگر آپ کو گلے کی کسی قسم کی پریشانی ہے توگرم دودھ میں ایک چٹکی کالی مرچ ملا کر پینا شروع کر دیں۔

6۔ ذہنی تناؤ دور کرے:

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ دفتر سے گھر واپس آنے کے بعد بھی ہم ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ہلکا گرم دودھ آپ کو ذہنی تناؤ سے نجات دلائے گا اور آپ راحت محسوس کریں گے۔

بے خوابی کا مسئلہ:

روزانہ دودھ پینے سے نیند نہ آنے کے مسئلے سے نجات مل جاتی ہے۔ ہر رات سونے سے پہلے نیم گرم دودھ پینے سے اچھی اور مکمل نیند آتی ہے۔ اگر خالی دودھ پسند نہ ہو اس میں کوئی فلیور بھی ملا سکتے ہیں۔

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1738 Views   |   15 Sep 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about رات کو گرم دودھ پینا آپ کے لئےجادوئی دوا ہے۔۔ آپ کو 7 زبردست فائدے حاصل ہوں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (رات کو گرم دودھ پینا آپ کے لئےجادوئی دوا ہے۔۔ آپ کو 7 زبردست فائدے حاصل ہوں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.