پیدا بھی ہوئی اور زندہ بھی بچ گئی ۔۔ زلزلے کے ملبے میں پیدا ہونے والی بچی حکمِ خداوندی سے زندہ، ماں مر گئی، ویڈیو

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے۔۔ ترکی میں آنے والے شدید زلزلے میں لاکھوں لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں کتنے ہی زندہ بچ گئے اور ہزاروں کی اموات ہوچکی ہے لیکن ایسے میں یہ واقع بہت زیادہ قابلِ غور بنا ہوا ہے جہاں ایک نومولود بچی پیدا بھی ہوئی اور زندہ بھی ہے، صحت مند بھی ہے۔ شمال مغربی شام میں ایک عمارت کے ملبے تلے سے نوزائیدہ بچی کو بچا لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچی کی ماں زلزلے کے فوراً بعد لیبر میں چلی گئی تھی اور مرنے سے پہلے انہوں نے بچی کو جنم دیا۔ بچی کے والد عبداللہ، والدہ عفرا، چار بہن بھائی اور ایک خالہ بھی زلزلے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ یہ قدرت کا ایک بڑا کرشمہ ہے جس کو عالمی میڈیا پر ہر کوئی دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جب ملبے تلے زندہ نومولود بچے کو نکالا تو دیھ کر سب دنگ رہ گئے، اس بچے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔ بچے کے چچا خلیل السوادی نے اے ایف پی کو بتایا کہ ہم نے کھدائی کرتے وقت ایک آواز سنی۔ ہم نے دھول صاف کی اور بچی ملی جس کی نال جڑی ہوئی تھی، تو ہم نے اسے کاٹ دیا اور کزن اسے ہسپتال لے گیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ بچی ہسپتال میں بُری حالت میں پہنچی تھی، اس کے پورے جسم پر کئی زخم اور خراشیں تھیں۔ وہ سخت سردی کی وجہ سے ہائپوتھرمیا کا شکار ہوئی۔ ہمیں اسے گرم کرنا اور کیلشیم بھی دینا پڑا۔

Paida Hui Zinda Bhi Bach Gai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Paida Hui Zinda Bhi Bach Gai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Paida Hui Zinda Bhi Bach Gai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1673 Views   |   07 Feb 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

پیدا بھی ہوئی اور زندہ بھی بچ گئی ۔۔ زلزلے کے ملبے میں پیدا ہونے والی بچی حکمِ خداوندی سے زندہ، ماں مر گئی، ویڈیو

پیدا بھی ہوئی اور زندہ بھی بچ گئی ۔۔ زلزلے کے ملبے میں پیدا ہونے والی بچی حکمِ خداوندی سے زندہ، ماں مر گئی، ویڈیو ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پیدا بھی ہوئی اور زندہ بھی بچ گئی ۔۔ زلزلے کے ملبے میں پیدا ہونے والی بچی حکمِ خداوندی سے زندہ، ماں مر گئی، ویڈیو سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔