ایک سین میں سفید دوپٹہ پے اور دوسرے میں۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں کون سی 3 بڑی غلطیاں ہیں؟ صارفین نے فوراً پہچان لیا

پاکستانی ڈراما "کبھی میں کبھی تم" نے اپنی دلچسپ کہانی اور شاندار اداکاری کے ساتھ خوب مقبولیت حاصل کی، مگر چند کنٹینیوٹی کی خامیوں نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی۔ دو بھائیوں کی ازدواجی زندگی کے گرد گھومتے اس ڈرامے نے ناظرین کو جذبات کی جادوگری میں مبتلا کر رکھا ہے، لیکن یہ چھوٹی چھوٹی غلطیاں بھی آنکھوں سے چھپ نہیں سکیں۔

1. شگفتہ کا جادوئی دوپٹہ

ڈرامے کی ساتویں قسط میں بشریٰ انصاری کی شاندار اداکاری نے سب کو متاثر کیا، مگر ان کے کردار "شگفتہ" کے دوپٹے کا رنگ اچانک بدل جانا ناظرین کے لیے معمہ بن گیا۔ عدیل کی واپسی پر انہیں کالے دوپٹے میں دکھایا گیا، لیکن جب وہ اپنے شوہر کے پیچھے کمرے کی طرف دوڑیں تو دوپٹہ سفید ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر اسے جادوئی دوپٹہ قرار دے کر میمز کا طوفان آگیا۔

2. شرجینا کی گمشدہ چین

قسط 21 میں شرجینا اور مصطفیٰ کراچی کی رات کی سڑکوں پر بائیک پر گھوم رہے تھے، اور شرجینا نے باریک سی چین پہن رکھی تھی۔ لیکن جب وہ ایک ہوٹل میں بیٹھے تو وہ چین اچانک غائب ہوچکی تھی۔ کچھ ناظرین نے مذاق میں کہا کہ کراچی کی سڑکوں کے حالات دیکھتے ہوئے چین کا غائب ہونا حیرت کی بات نہیں، مگر کنٹینیوٹی کی یہ غلطی ہر کسی کی نظر میں آگئی۔

3. رباب کے زلفوں کا جادو

قسط 31 میں رباب کا ہیئر اسٹائل ایک اور تنازعہ بن گیا۔ پہلے انہیں کمرے میں کرلز کے ساتھ پن کیے ہوئے زلفوں میں دکھایا گیا، لیکن جب وہ اپنی ساس پر تنقید کے لیے نمودار ہوئیں تو ان کے بال اچانک کندھوں تک پہنچ گئے۔ پھر جب انہیں عدیل کے ساتھ آفس جاتے دکھایا گیا تو ان کی زلفیں دوبارہ لمبی اور سلکی ہوگئیں۔ ناظرین حیرت زدہ رہ گئے کہ آیا رباب نے وگ پہنی تھی یا کوئی نیا ہیئر اسٹائل بنایا تھا۔

3 Mistakes In Kabhi Main Kabhi Tum

Discover a variety of News articles on our page, including topics like 3 Mistakes In Kabhi Main Kabhi Tum and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 3 Mistakes In Kabhi Main Kabhi Tum to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   305 Views   |   23 Oct 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ایک سین میں سفید دوپٹہ پے اور دوسرے میں۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں کون سی 3 بڑی غلطیاں ہیں؟ صارفین نے فوراً پہچان لیا

ایک سین میں سفید دوپٹہ پے اور دوسرے میں۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں کون سی 3 بڑی غلطیاں ہیں؟ صارفین نے فوراً پہچان لیا ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ایک سین میں سفید دوپٹہ پے اور دوسرے میں۔۔ کبھی میں کبھی تم ڈرامے میں کون سی 3 بڑی غلطیاں ہیں؟ صارفین نے فوراً پہچان لیا سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔