Rani Mukherjee Says Film Kabhi Alvida Na Kehna Increase Divorce Rate In India
بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی جو اپنے وقت کی بہترین اداکارواؤں کی فہرست میں شامل تھیں، آج بھی جب کبھی بڑے پردے پر آتی ہیں تو سب کو اپنی اداکاری کا گرویدہ بنا دیتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایک فلم فیسٹیول میں اپنی 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم کے بارے میں کچھ حیرت انگیز انکشاف کئے ہیں۔ 2006ء میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کے بعد بھارت میں بہت سی طلاقیں ہوئیں۔
رانی مکھرجی نے فلم "کبھی الوداع نہ کہنا" کے معاشرے پر پڑنے والے اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ، اس فلم کے ریلیز ہونے کے بعد بھارت میں بہت ساری طلاقیں ہوئیں، کافی لوگ تھیٹر جا رہے تھے اور انتہائی تکلیف میں یہ فلم دیکھ رہے تھے کیونکہ ان کی اپنی زندگیوں میں بھی وہ سب کچھ ہو رہا تھا، جو فلم میں دکھایا گیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ، اس فلم نے کئی لوگوں کی آنکھیں کھولیں اور انہیں ہمت دی جس کی وجہ سے انہوں نے ایک مشکل فیصلہ کر کے اپنی آگے کی زندگی خوشی سے گزارنے کا فیصلہ کیا۔
فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، مایا کے کردار کی سب سے خوبصورت بات یہ تھی کہ وہ اپنے شوہر رشی (ابھیشیک بچن) کو بطور دوست بہت پسند کرتی ہے لیکن دیو (شاہ رخ خان) کے کردار کے ساتھ اسے محبت کے تعلق کا احساس ہوتا ہے جس کی وہ ہمیشہ سے متلاش تھی۔
واضح رہے اس فلم میں دو شادی شدہ جوڑوں کی محبت، بے وفائی، اور سماجی توقعات سے جُڑے ایک انتہائی پیچیدہ موضوع کو دکھایا گیا تھا، جس پر کافی تنقید بھی ہوئی تھی۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rani Mukherjee Says Film Kabhi Alvida Na Kehna Increase Divorce Rate In India and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rani Mukherjee Says Film Kabhi Alvida Na Kehna Increase Divorce Rate In India to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.