چائے ایک ایسا مشروب ہے، جسے ہمارے یہاں بہت پسند کیاجاتاہے۔ کئی افراد تو چائے پینے کے اتنے شوقین ہوتے ہیں کہ دن بھر میں کئی کپ چائے پی جاتے ہیں۔ ایسا لگنے لگتا ہے کہ جیسے جینے کیلئے انہیں آکسیجن کی نہیں چائے کی ضرورت ہے۔ یا ان کی رگوں میں خون کی جگہ چائے دوڑنا لازمی ہے۔ ہمارے یہاں چائے کو بطور مشروب پیاجاتاہے، تاہم اگر دیکھاجائے تو اس کے فوائد بھی بہت ہیں ۔ دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف انداز کی چائے پی جاتی ہے۔ اس مضمون میں آ پ کو مختلف انداز کی چائے اور ان کے فوائد کے بارے میں بتایاجارہاہے۔ جنہیں پڑھ کر یقیناً آپ کی معلومات میں اضافہ ہوگا۔
بلیک ٹی:
بلیک ٹی دیکھنے میں سادہ سا قہوہ نما ہوتی ہے، تاہم یہ چائے اینٹی اوکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتی ہے ۔ یہ چائے دل کی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ہوتی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اس سے پینے سے بُرا کولیسٹرول ”ایل ڈی ایل“ کم ہوتا ہے۔ خون میں شوگر کی مقدار کو کم رکھنے میں یہ چائے معاون ہوتی ہے۔ اس کو استعمال کرنے سے فالج کے اٹیک کا خطرہ بھی کم ہوجاتاہے۔ ہمارے یہاں زیادہ تر یہی چائے استعمال کی جاتی ہے، لیکن اس کی کڑواہٹ کو کم کرنے کیلئے ہمارے یہاں اس میں دودھ ڈالا جاتاہے۔
اوولونگ ٹی:
اوولونگ ٹی (Oolong Tea) جسے چائنیز چائے کے نام سے بھی جانا جاتاہے، ایک مشہور چائے ہے۔ یہ پاکستان میں بھی بہ آسانی دستیاب ہے۔ اسے آن لائن آرڈر کرکے بھی منگوایا جاسکتا ہے۔ اس چائے کو پینے کے بہت فوائد ہیں۔ یہ وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ساتھ ہی یہ جسم کے میٹابولزم کو بہتر بناتی ہے۔ ا س کی وجہ سے جلد کے مسائل بھی ختم ہوتے ہیں اور چہرے کی رنگت صاف ہوتی ہے۔ مختلف تحقیق کے ذریعے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ یہ بریسٹ کینسر سے بھی بچاتی ہے۔
ماچا ٹی:
ماچا ٹی (Matcha Tea) ہرے رنگ کی ہوتی ہے۔ اس چائے کے بہت فوائد ہیں۔ اس میں اینٹی اوکسیڈنٹس وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں، ساتھ ہی یہ جگر کو فائدہ پہنچاتی ہے۔ یہ دماغ کو تقویت دیتی ہے۔ کچھ ریسرچز کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ چائے ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ پاکستان میں لماچا ٹی ہر بڑے اسٹورز پر بہ آسانی دستیاب ہے۔
پیپر منٹ ٹی:
یہ سب سے خوشبودار چائے مانی جاتی ہے۔ جو لوگ ذہنی و دماغی کام زیادہ کرتے ہیں، انہیں یہ چائے پینی چاہئے۔ پیپرمنٹ ٹی پینے سے انسان کی ذہنی تھکن دور ہوتی ہے، یہ ذہن کو سکون پہنچاتی ہے ۔ وہ لوگ جنہیں نیند کی کمی یا اس سے متعلقہ مسائل کا سامنا ہے، انہیں یہ چائے پینی چاہئے، کیونکہ اسے پینے کی وجہ سے نیند بھی اچھی آتی ہے اور انسان کو ذہنی سکون میسر آتا ہے۔
گرین ٹی:
ہمارے یہاں کالی چائے کے بعد سب سے زیادہ لوگ گرین ٹی پیتے ہیں اور خاص طور وہ لوگ جو اپنا وزن کم کرنے کے خواہشمند ہوتے ہیں، وہ اپنی روزمرہ زندگی میں بھی کالی چائے کے بجائے گرین ٹی پیتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بات سچ ہے کہ اسے پیاجائے تو جہاں نظام انہضام بہتر ہوتا ہے، وہیں یہ وزن کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔
جنجر ٹی:
ادرک والی چائے کہیں یا جنجر ٹی، دونوں ناموں سے مشہور اس چائے میں وٹامن سی اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو متلی کی شکایت رہتی ہے، ان لوگوں کیلئے جنجر ٹی بہترین ہے۔ یہ متلی ختم کرتی ہے، اس میں کچھ لوگ لیموں کا رس بھی ذائقے کیلئے شامل کرتے ہیں۔ چاہیں تو شہد اور لیموں کا رس ڈال کر اس چائے کو پئیں۔ اسے پینے سے جسم کے خون کا دورانیہ بھی اچھا رہتاہے۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Mukhtalif Chaye Peene Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mukhtalif Chaye Peene Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.