عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا انتظار ہر کسی کو بے صبری سے تھا۔ آج صبح ساڑھے 7 بجے عالیہ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ایمرجنسی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے آدھے گھنٹے پہلے یہ خبر آئی کہ عالیہ کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ہے۔ بھارتی اطلاعات کے مطابق کپور خاندان اور مہیش بھٹ اس وقت ہسپتال میں ہی موجود ہیں۔ بچی کی پیدائش سے قبل ایک انٹرویو میں رنبیر نے کہا تھا کہ شاید ہمارے ہاں جڑواں بچے ہوں، مگر وہ صرف ایک مذاق تھا۔
اسی ہسپتال میں رنبیر کپور کے والد کا انتقال ہوا تھا اور یہیں پر ان کی بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ مزید اطلاعات ابھی کپور خاندان کی جانب سے شیئر نہیں کی گئیں ہیں۔ تاہم بچی کی پیدائش کے بعد ہسپتال میں مٹھائیاں تقسیم کردی گئیں ہیں۔