ڈیڑھ سال تک ماں سے سنبل کی آواز میں بات کرتی رہی.. بیمار ماں کو بیٹی کے مرنے کا کبھی نہیں بتایا! بشری انصاری رو پڑیں

"امی کو مرتے دم تک سنبل کے انتقال کا نہیں بتایا. ڈیڑھ سال تک میں سنبل کی آواز میں امی سے فون پر بات کرتی رہی کیونکہ ہم دونوں کی آوازیں ایک جیسی تھیں. امی پوچھتی تھیں کہ بیٹا تجھے بچے یاد نہیں آرہے تو کہاں چلی گئی ہے میرا کوئی حال نہیں ہے، میں امی سے کہتی تھی کہ کورونا کی وجہ سے پھنس گئی ہوں."

یہ کہنا ہے لیجنڈ اداکارہ بشری انصاری کا جنھوں نے ساجد حسن کے پروگرام "میری ماں" میں شرکت کرتے ہوئے اپنی والدہ کے ذکر پر رو پڑیں.

بشریٰ انصاری کا کہنا تھا کہ وہ ساری بہنیں اپنی والدہ سے بہت قریب تھیں اور شاپنگ وغیرہ پر انھیں وہیل چیئر پر بٹھا کر ساتھ لے جاتی تھیں. لیکن انتقال سے کچھ ماہ پہلے وہ فالج کا شکار ہوگئی تھیں جس کے بعد ان میں زندہ رہنے کی خواہش ختم ہوگئی تھی. وہ ایک زندہ دل اور خودمختار عورت تھیں جنھیں لاچاری کی زندگی قبول نہیں تھی.

بشریٰ نے مزید بتایا کہ والدہ کے انتقال کے وقت وہ ملک سے باہر کام کررہی تھیں اور تدفین میں شرکت نہیں کرسکی تھیں البتہ بعد میں واپس آ کر وہ ماں کی قبر پر گئیں جو والد کے پہلو میں دفن ہیں.

Bushra Ansari Shared Heartfelt Memories Of Her Mother

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bushra Ansari Shared Heartfelt Memories Of Her Mother and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bushra Ansari Shared Heartfelt Memories Of Her Mother to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1459 Views   |   23 Jan 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

ڈیڑھ سال تک ماں سے سنبل کی آواز میں بات کرتی رہی.. بیمار ماں کو بیٹی کے مرنے کا کبھی نہیں بتایا! بشری انصاری رو پڑیں

ڈیڑھ سال تک ماں سے سنبل کی آواز میں بات کرتی رہی.. بیمار ماں کو بیٹی کے مرنے کا کبھی نہیں بتایا! بشری انصاری رو پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈیڑھ سال تک ماں سے سنبل کی آواز میں بات کرتی رہی.. بیمار ماں کو بیٹی کے مرنے کا کبھی نہیں بتایا! بشری انصاری رو پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔