Rubi Anum Ne Bushra Ansari Ke Bare Me Kya Kaha
اداکارہ و کامیڈین روبی انعم، جو پاکستان کے ٹی وی، تھیٹر اور اسٹیج کی پہچان ہیں، اپنی کامیڈی ٹائمنگ اور سپر ہٹ شوز کی وجہ سے ہمیشہ ناظرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں وہ اس وقت سوشل میڈیا کی شہ سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے سینئر فنکاراؤں بشریٰ انصاری اور اسماء عباس پر تبصرہ کیا۔
روبی انعم نے کہا تھا کہ بشریٰ انصاری کو اب آرام کرنا چاہیے اور اپنی عمر کے مطابق برتاؤ کرنا چاہیے جبکہ اسماء عباس کو ان کے فیشن اسٹائل پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
اب روبی انعم نے آخرکار کھل کر وضاحت پیش کی ہے اور اپنے الفاظ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ واقعی شرمندہ ہیں کیونکہ ان کے بیانات پر سینئرز نے انہیں ڈانٹا۔
روبی نے صاف انداز میں کہا، اگر میری کسی بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہے تو میں تہہ دل سے معافی مانگتی ہوں، خاص طور پر اپنے بزرگوں اور ان تمام لوگوں سے جو مجھے چاہتے ہیں۔ میں نے کبھی بھی اپنی سینئر فنکاراؤں کی عزت کو مجروح کرنے کا سوچا بھی نہیں تھا۔ اصل میں ہم سب باتیں کر رہے تھے، ایڈیٹنگ کے دوران ایک لمحہ ایسا ریکارڈ ہو گیا جسے بعد میں شامل کر دیا گیا۔ میں نے کبھی اسماء عباس کی بے ادبی نہیں کی، بلکہ ان کے لیے میرے دل میں ہمیشہ بے پناہ محبت اور عزت ہے۔ میرا اندازِ گفتگو تھوڑا سیدھا اور کھرا ہوتا ہے، اسی وجہ سے شاید بات کا مطلب بدل گیا۔ ایک بار پھر معافی چاہتی ہوں۔
روبی انعم نے مزید کہا کہ کامیابی دوسروں کی تذلیل سے نہیں مل سکتی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکل دور سے گزر رہا ہے، خاص طور پر پنجاب کے حالات بہت سخت ہیں۔ اللہ سب پر رحم کرے اور ہمیں ایک دوسرے کا سہارا بنائے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rubi Anum Ne Bushra Ansari Ke Bare Me Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rubi Anum Ne Bushra Ansari Ke Bare Me Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.