ملائکہ اروڑا کو جڑی بوٹیوں کی ملکہ کیوں کہا جاتا ہے اور یہ روزانہ زیتون کا تیل کیوں پیتی ہیں؟ جان کر آپ ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کرنا چاہیں گے

ملائکہ اروڑا بھارت کی مشہور اداکارہ ہیں جن کی عمر اس وقت تقریباً 49 سال ہے اور یہ اکتوبر میں 50 سال کی ہو جائیں گی لیکن اس عمر میں بھی یہ اتنی فٹ اور سمارٹ ہیں کہ کچھ کہا نہیں جا سکتا ان کو دیکھ کر کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ 50 سال کی ہوگئی ہیں، آج بھی جوان لگتی ہیں۔ نہ تو ان کو جوڑوں کے درد کا مسئلہ ہے اور نہ ہی یورک ایسڈ بڑھا ہوا ہے۔

ملائکہ جڑی بوٹیوں کی ملکہ:

یہ بات سچ ہے کہ سیلیبریٹیز اپنی خوبصورتی اور فٹنس کو بڑھانے کے لیے ہمیشہ سے ہی بوٹوکس سرجریاں کرواتے آئے ہیں اور ایسے اینجیکشنز لگواتے ہیں تاکہ بڑھتی عمر کے اثرات کو زائل کیا جا سکے لیکن ملائکہ اروڑا ان ایشیائی خواتین میں سے ہیں جو گھر میں موجود گرم مصالحوں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کرکے خود کو فٹ رکھنا چاہتی ہیں۔

اگر آپ کو بھی اس بات پر یقین نہیں آتا تو ملائکہ کا یوٹیوب چینل کھول کر ایک مرتبہ دیکھ لیجیے، اندازہ ہو جائے گا کہ یہ کس طرح گرم مصالحوں کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال کرتی ہیں۔ آج ہم آپ کو کے فوڈز میں بتانے جا رہے ہیں ملائکہ کہ خوبصورتی کے کچھ اہم راز اور ان کا اپنا ذاتی کونسا برانڈ ہے جو بھارت میں اس وقت لیڈنگ بیوٹی و فٹنس کے طور پر ابھر رہا ہے۔

ملائکہ اروڑا روزانہ زیتون کا تیل کیوں پیتی ہیں؟

٭ اتنی بڑی عمر میں اگر آپ بھی خود کو جوان لڑکیوں کی طرح مضبوط اور فعال رکھنا چاہتی ہیں تو آپ بھی زیتون کا تیل پینا شروع کردیں، اس سے صحت بھی اچھی اور خوبصورتی بھی ڈل ۔۔ ملائکہ بھی ڈبل فائدوں کے حصول کے لیے یہ تیل پیتی ہیں۔

زیتون کا تیل کیوں پینا چاہیے؟:

اگر آپ نہارمنہ زیتون کا تیل پینے کے فائدے نہیں جانتے تو درج میں ذیل فائدوں کو جان کر ضرور یہ تیل پیئیں، اگر روزانہ نہیں پی سکتے تو ہفتے میں 2 مرتبہ اچھی صحت اور صاف ستھری نرم و ملائم جلد کے حصول کے لیے یہ پینا شروع کردیں:

زیتون کا تیل نہارمنہ پینے کے فائدے:

٭ خالی پیٹ زیتون کے تیل کا ایک چمچ پینے سے آنتوں کے نظام کو ٹھیک کرنے اور قبض سے نجات دلانے میں مدد ملتی ہے۔
٭ زیتون کا تیل جلد، ناخنوں اور بالوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے، بالوں کی نشوونما کو بھی بڑھاتا ہے۔
٭ زیتون کے تیل سے جگر کی صفائی اور زہریلے مادوں کا اخراج کرنے میں مدد ملتی ہے۔
٭ بلڈ شوگر کو کم کرتا ہے اور کولیسٹرول کے مسئلے کو ختم کرتا ہے، ساتھ ہی وزن میں اضافہ نہیں ہونے دیتا۔

ملائکہ اروڑا کس کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں؟

ملائکہ اروڑا بھارت کے پہلے آگینک ہیئرآئل کمپنی کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، اس کمپنی میں بھارتی آملے سے بنے ہیئر آئل تیار کیے جاتے ہیں جو بالوں کی نشوونما اور ان کو سلکی بنانے کے لیے مدد دیتے ہیں۔ ملائکہ بھی اپنے بالوں میں یہی تیل لگاتی ہیں۔

Malaika Arora Zaitoon Ka Oil Kyun Peete Hain

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Malaika Arora Zaitoon Ka Oil Kyun Peete Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Malaika Arora Zaitoon Ka Oil Kyun Peete Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira   |   In News  |   0 Comments   |   1921 Views   |   22 Jul 2023
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ملائکہ اروڑا کو جڑی بوٹیوں کی ملکہ کیوں کہا جاتا ہے اور یہ روزانہ زیتون کا تیل کیوں پیتی ہیں؟ جان کر آپ ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کرنا چاہیں گے

ملائکہ اروڑا کو جڑی بوٹیوں کی ملکہ کیوں کہا جاتا ہے اور یہ روزانہ زیتون کا تیل کیوں پیتی ہیں؟ جان کر آپ ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کرنا چاہیں گے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ملائکہ اروڑا کو جڑی بوٹیوں کی ملکہ کیوں کہا جاتا ہے اور یہ روزانہ زیتون کا تیل کیوں پیتی ہیں؟ جان کر آپ ایک مرتبہ تو ضرور استعمال کرنا چاہیں گے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔