پہلی شادیاں منصوبہ بندی سے نہیں کی تھیں لیکن اب۔۔ اقرار الحسن نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

Iqrar Ul Hassan’s Plan Of Fourth Marriage

“میری چوتھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ سچ یہ ہے کہ میری پچھلی تین شادیاں بھی منصوبہ بندی کے تحت نہیں ہوئیں۔ یہ سب کچھ قدرت کی طرف سے طے شدہ فیصلے تھے، جو آخرکار میرے لیے بہتر ثابت ہوئے۔ کبھی کبھار زندگی میں ایسا ہوتا ہے کہ کوئی شخص آپ سے اس طرح جڑ جاتا ہے کہ آپ کا دل اس سے مانوس ہو جاتا ہے۔ یہ تعلق حسن یا پس منظر کی وجہ سے نہیں بلکہ ایک قدرتی سمجھ بوجھ کے باعث بنتا ہے۔ لیکن اب میں سمجھتا ہوں کہ میری زندگی میں مزید شادی کی کوئی گنجائش نہیں، اب بس یہی کافی ہے۔”

پاکستان کے مشہور اینکر اور تفتیشی صحافی اقرار الحسن گفتگو کے دوران چوتھی شادی سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے صاف انکار کر دیا۔

اقرار الحسن، جو اپنے معروف پروگرام کی میزبانی کے باعث شہرت رکھتے ہیں، ہمیشہ اپنی صحافتی خدمات کے ساتھ ساتھ ذاتی زندگی کی وجہ سے بھی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ ان کی تین شادیاں اور ان کے درمیان توازن رکھنے کی صلاحیت اکثر سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع رہتی ہے۔

شو کے دوران اقرار نے کہا کہ ان کی شادیوں کے فیصلے سوچ سمجھ کر نہیں بلکہ حالات کے بہاؤ میں ہوئے، اور ہر بار وہ تجربہ کسی نہ کسی لحاظ سے مثبت رہا۔ تاہم اب وہ سمجھتے ہیں کہ زندگی کے اس باب کو یہیں بند کر دینا بہتر ہے۔

واضح رہے کہ اقرار الحسن نے حال ہی میں اپنی سیاسی جماعت بنانے کے منصوبے کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے بعد ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے۔

Iqrar Ul Hassan S Plan Of Fourth Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Iqrar Ul Hassan S Plan Of Fourth Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iqrar Ul Hassan S Plan Of Fourth Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   31 Views   |   08 Oct 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 October 2025)

پہلی شادیاں منصوبہ بندی سے نہیں کی تھیں لیکن اب۔۔ اقرار الحسن نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟

پہلی شادیاں منصوبہ بندی سے نہیں کی تھیں لیکن اب۔۔ اقرار الحسن نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ پہلی شادیاں منصوبہ بندی سے نہیں کی تھیں لیکن اب۔۔ اقرار الحسن نے چوتھی شادی سے متعلق کیا بتایا؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts