گھر کی باتیں باہر نہیں جانی چاہئیں۔۔ ریمبو ساس سے اختلافات کے معاملے پر بول پڑے

"رشتہ ختم نہیں ہوا، بس تھوڑی سی مٹی جمی ہوئی ہے جو جلد صاف ہو جائے گی۔ کچھ غلط فہمی ہے، جو وقت کے ساتھ ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن یہ حقیقت ہے کہ انہیں (نشو بیگم) گھر کی بات یوں عام نہیں کرنی چاہیے تھی، انہوں نے ایسے ہی پھیلا دی۔"

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار افضل خان، المعروف جان ریمبو، نے حالیہ پوڈکاسٹ میں اپنی ساس اور ماضی کی مشہور اداکارہ نشو بیگم سے متعلق تنازع کی تصدیق کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے ہیں۔ گفتگو کے دوران، انہوں نے نشو بیگم کے بیانات اور خاندان کے اندرونی معاملات کو عوام کے سامنے لانے پر اپنا ردعمل دیا۔

پوڈکاسٹ کے میزبان کے سوال پر افضل خان نے اعتراف کیا کہ یہ معاملہ ایک ری ایکشن ویڈیو سے شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ نشو بیگم نے ایک ایسی بات کی تھی جو نہیں کرنی چاہیے تھی، اور اس وجہ سے خاندان کے درمیان فاصلے پیدا ہوگئے۔ ان کے مطابق، یہ سب محض غلط فہمیوں کا نتیجہ ہے جو جلد ختم ہو جائیں گی۔

دوسری طرف، نشو بیگم نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہیں اپنی بیٹی صاحبہ سے ملاقات کیے ہوئے 8 ماہ گزر چکے ہیں۔ یہ انکشاف کرتے ہوئے وہ جذباتی ہو گئیں اور بتایا کہ صاحبہ اور ریمبو ان سے ناراض ہیں کیونکہ انہوں نے یوٹیوب پر ویڈیوز بنانے سے منع کرنے کے باوجود ویڈیو اپلوڈ کی تھی۔

نشو بیگم کے مطابق، صاحبہ نے 42 سال بعد اپنے حقیقی والد امام ربانی سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں نشو بیگم پر الزامات لگائے گئے، جس کے جواب میں انہوں نے ایک وضاحتی ویڈیو بنائی۔ اس اقدام پر صاحبہ اور ریمبو خفا ہو گئے اور انہیں مزید ویڈیوز بنانے سے سختی سے منع کر دیا۔

افضل خان نے اس بات پر زور دیا کہ سوشل میڈیا پر باتوں کو چھیڑنا تنازع کو بڑھاتا ہے۔ ان کے مطابق، اگرچہ کچھ لوگ منفی پیغامات دیتے ہیں، لیکن ان پر ردعمل دینا غیر ضروری ہے۔

نشو بیگم کا کہنا ہے کہ وہ بیٹی اور داماد کے لیے دعا گو ہیں، لیکن معاملات سدھارنے کے لیے پہل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتیں۔ دوسری جانب، ریمبو نے امید ظاہر کی ہے کہ وقت کے ساتھ سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Rambo Opens Up About Nisho Begum

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rambo Opens Up About Nisho Begum and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rambo Opens Up About Nisho Begum to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   34 Views   |   23 Dec 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 23 December 2024)

گھر کی باتیں باہر نہیں جانی چاہئیں۔۔ ریمبو ساس سے اختلافات کے معاملے پر بول پڑے

گھر کی باتیں باہر نہیں جانی چاہئیں۔۔ ریمبو ساس سے اختلافات کے معاملے پر بول پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گھر کی باتیں باہر نہیں جانی چاہئیں۔۔ ریمبو ساس سے اختلافات کے معاملے پر بول پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔