Sania Saeed Talks About Her Husband And Divorce
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی باوقار اور باصلاحیت اداکارہ ثانیہ سعید ہمیشہ اپنے فن، سنجیدہ کرداروں اور معاشرتی شعور کے باعث سراہی جاتی رہی ہیں۔ 90 کی دہائی سے شوبز کی دنیا میں موجود اس باکمال فنکارہ نے جہاں اپنے کرداروں سے لوگوں کے دل جیتے، وہیں وہ سماجی اور سیاسی معاملات پر آواز اٹھانے کے باعث بھی ایک باوقار شخصیت کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔
ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو خبروں کی زینت بننے سے دور رکھنے والی ثانیہ سعید نے پہلی بار پوڈکاسٹ میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں لب کشائی کی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اب اپنے شوہر سے الگ ہو چکی ہیں، اور یہ فیصلہ باہمی رضا مندی سے، مکمل سکون اور سمجھداری کے ساتھ ہوا۔
ثانیہ سعید کی شادی ڈرامہ سیریل "دُنیا پور" کے ہدایتکار شاہد شفاعت سے ہوئی تھی۔ دونوں کا تعلق بچپن سے تھیٹر سے جُڑا ہوا تھا، یہی مشترکہ پس منظر اُنہیں ایک دوسرے کے قریب لایا۔ اگرچہ دونوں شوبز انڈسٹری کا حصہ رہے، لیکن اُنہوں نے اپنی شادی کو ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رکھا۔
اداکارہ نے بتایا کہ اُن کی زندگی میں اُنہیں کبھی زیادہ سمجھوتے نہیں کرنے پڑے، اور اس بات کو وہ اپنی خوش نصیبی سمجھتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ اُن کی کوئی اولاد نہیں ہے، اور علیحدگی کے بعد بھی وہ ایک دوسرے کے لیے عزت رکھتے ہیں۔
ثانیہ سعید کا یہ اعتراف اُن کے مداحوں کے لیے چونکانے والا ضرور ہے، مگر اُن کے پرسکون انداز اور مضبوط شخصیت کی جھلک اس میں بھی صاف نظر آتی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Saeed Talks About Her Husband And Divorce and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Saeed Talks About Her Husband And Divorce to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.