یہ کام نہ کرنے والا مرد کہلانے کے لائق نہیں.. ریمبو نے صاحبہ کو شادی کے لئے کیسے راضی کیا؟ نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

"جو شخص اپنی بیوی یا کسی بھی خاتون کی عزت نہیں کرتا، وہ کبھی مرد کہلانے کا حق دار نہیں ہو سکتا۔" یہ کہنا ہے ماضی کے مشہور فلمی ہیرو جان ریمبو کا، جنہوں نے حال ہی میں سعود کے ہمراہ ایک مارننگ شو میں شرکت کی اور اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی، اور محبت کی کہانی پر کھل کر بات کی۔

پروگرام کے دوران، جان ریمبو نے اپنی اہلیہ صاحبہ سے پہلی ملاقات اور شادی کی دلچسپ داستان سنائی۔ ان کا کہنا تھا، "ہم دونوں پہلی بار ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے۔ یہ میری پہلی اور صاحبہ کی تیسری فلم تھی۔ شوٹنگ کے دوران ہی میں نے انہیں شادی کی پیشکش کر دی۔ لیکن ان دنوں صاحبہ مجھ سے دور رہنے لگیں۔" ریمبو کے مطابق، وقت گزرنے کے ساتھ صاحبہ بھی ان کے قریب آ گئیں اور دونوں نے محبت کے اس سفر کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا۔

ریمو نے انکشاف کیا کہ شادی کے وقت صاحبہ کی ایک ہی خواہش تھی، "آپ مجھے جھونپڑی میں رکھیں یا محل میں، لیکن وہاں اے سی ضرور ہونا چاہیے!" ان کے مطابق، یہ واحد فرمائش بھی ان کی محبت کی گہرائی کا ثبوت تھی۔

اپنی کامیاب ازدواجی زندگی کے راز پر بات کرتے ہوئے، ریمبو نے کہا، "ہمارے درمیان بھی لڑائیاں ہوتی ہیں، لیکن جب ایک غصے میں ہو تو دوسرا خاموش رہتا ہے، یہی ہماری شادی کی کامیابی کا راز ہے۔ شوہروں کو چاہیے کہ جب بیوی غصے میں ہو تو ان کی بات سکون سے سن لیں، چند منٹ بعد بیوی کو اپنی غلطی کا احساس ہو جاتا ہے اور وہ چائے کا کپ لے کر آ جاتی ہیں۔"

انہوں نے شوہروں کو مشورہ دیا کہ عزت اور محبت شادی کا بنیادی عنصر ہے۔ "جس طرح بیوی شوہر کی عزت کرتی ہے، اسی طرح شوہر کو بھی بیوی کا احترام کرنا چاہیے۔ بیویوں کا یہ حق ہے، اور جو مرد اسے ادا نہیں کرتا، وہ مرد کہلانے کے لائق نہیں۔"

Rambo Advice To Married Couples

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rambo Advice To Married Couples and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rambo Advice To Married Couples to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   332 Views   |   09 Jan 2025
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 January 2025)

یہ کام نہ کرنے والا مرد کہلانے کے لائق نہیں.. ریمبو نے صاحبہ کو شادی کے لئے کیسے راضی کیا؟ نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

یہ کام نہ کرنے والا مرد کہلانے کے لائق نہیں.. ریمبو نے صاحبہ کو شادی کے لئے کیسے راضی کیا؟ نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ یہ کام نہ کرنے والا مرد کہلانے کے لائق نہیں.. ریمبو نے صاحبہ کو شادی کے لئے کیسے راضی کیا؟ نجی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔