میں صرف یہ تیل لگاتی ہوں ۔۔ کیا آپ بھی شگفتہ اعجاز کی طرح خوبصورت اور جوان دکھنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ بیوٹی ٹپس بتاتے ہوئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز کی پچھلے دنوں کچھ ایسی تصاویر وائرل ہوئیں تھیں جن میں یہ اپنی عمر سے بالکل کم اور چھوٹی عمر کی جوان لڑکی کی طرح دکھ رہی تھیں۔ جس میں ان کا میک اپ مشہور آرٹسٹ عاکف الیاس نے کیا تھا۔ ان کا یہ روپ دیکھ کر تو ہر کوئی حیران رہ گیا تھا کہ یہ کیسے اتنی بدل گئیں اور ایک دم ان کا لُک ہی بدل گیا۔

شگفتہ اعجاز اپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ میں اپنے چہرے پر روزانہ ناریل کا تیل لگاتی ہوں۔ سب اچھا کلینزر اگر کوئی پراڈکٹ ہے تو ہم سب کے گھروں میں موجود ہے جس کو ہم ناریل کا تیل کہتے ہیں۔ آپ بھی اپنے چہرے پر ناریل کے تیل سے کلینزنگ کیا کریں۔ میں روزانہ اپنے چہرے پر میک اپ ہٹانے کے بعد اسی آئل سے رگڑ رگڑ کر کلینزنگ کرتی ہوں اور اپنے چہرے سے گردن تک اسی سے مساج کرتی ہوں۔ کبھی بھی چہرے کے ساتھ گردن کو نظرانداز نہ کیا کریں۔ کلینزنگ کے بعد کسی بھی اچھے فیس واش سے چہرے کو مساج کرنے کے بعد رگڑ کر دھوئیں۔ مساج کرنا اس لیے ضروری ہے کیونکہ یہ جلد کے اندر کھلے مساموں کی صفائی کرتا ہے اور عارضی پوروں کو بلاکیج سے بچاتا ہے۔ روزانہ اگر آپ کلینزنگ اور سکربنگ کریں یہ تو جلد کی تازگی کے لیے سب سے زیادہ اچھا ہے۔

جب آپ چہرے کو اچھی طرح صاف کرکے دھولیں تو ٹشو پیپر یا کسی سفید کپڑے سے چہرے کو صاف کریں اور ناک کے اطراف کا حصہ نظر انداز نہ کریں اس کو بھی رگڑیں، یہاں موجود بلیک ہیڈز بھی صاف ہو جاتی ہیں۔ اب آپ چہرے پر کوئی اچھی موائسچرائزنگ کریم یا سموتھنر لگائیں تاکہ جلد کو نرم و ملائم احساس مل سکے۔ میں بالوں میں گھر کے 7 تیلوں سے بنا ہوا ایک تیل لگاتی ہوں جس کی وجہ سے آج تک میرے بال اچھے ہیں۔ کبھی کبھی ایسا وقت آتا ہے کہ بال بہت زیادہ گرنے شروع ہو جاتے ہیں اور لگتا ہے کہ گنج پن نہ ہو جائے تو میں گھر کے بنے تیلوں کا ہی استعمال کرتی ہوں۔

حالیہ وی لاگ میں اپنا نائٹ روٹین شیئر کرتے ہوئے اداکارہ کہتی ہیں: " چہرے پر کلینزنگ کرنے کے بعد مساج بھی کرتی ہوں جس سے جلد ٹائٹ رہتی ہے اور آئی کریم بھی لگاتی ہوں تاکہ کالے گھیرے نہ پڑیں۔"

یہ کون سے بیوٹی پراڈکٹس استعمال کرتی ہیں؟ جاننے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں:

Shagufta Ejaz Kon Sa Tail Lagati Hain

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Shagufta Ejaz Kon Sa Tail Lagati Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shagufta Ejaz Kon Sa Tail Lagati Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   8752 Views   |   16 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

میں صرف یہ تیل لگاتی ہوں ۔۔ کیا آپ بھی شگفتہ اعجاز کی طرح خوبصورت اور جوان دکھنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ بیوٹی ٹپس بتاتے ہوئے

میں صرف یہ تیل لگاتی ہوں ۔۔ کیا آپ بھی شگفتہ اعجاز کی طرح خوبصورت اور جوان دکھنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ بیوٹی ٹپس بتاتے ہوئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میں صرف یہ تیل لگاتی ہوں ۔۔ کیا آپ بھی شگفتہ اعجاز کی طرح خوبصورت اور جوان دکھنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ بیوٹی ٹپس بتاتے ہوئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔