چٹکی بھر ہلدی سے گرمیوں میں جلد کی حفاظت کا زبردست طریقہ جانیے۔۔۔۔

گرمیوں میں جلد کے مسائل خاصی بری صورتحال اختیار کر لیتے ہیں کیونکہ ہوا میں نمی کا تناسب، گرمی، دھوپ، اکثر پانی کی کمی اور پھر پمپلز اور کیل مہاسوں کے مسائل ۔ یہ سب گرمی کی سوغات ہیں۔ گرمی میں سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعیں ہماری جلد کو نقصان پہنچاتی ہیں جب تک جلد کی حفاظت کا باقاعدہ انتظام نہ کیا جائے جلد مسلسل خراب ہوتی چلی جاتی ہے۔ اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو پھر تو اس کے مسائل مزید بڑھ جاتے ہیں۔ کیل مہاسے، داغ دھبے اور پمپلز آپ کے چہرے کو خراب کر دیتے ہیں کیونکہ ان کے داغ مشکل سے ہی جاتے ہیں۔ خاص کر مہاسے آپ کے لئے تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں۔ یہ جلد کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے، کیونکہ یہ جلد کے مردہ خلیوں اور چہرے کی چکنائی کی وجہ سے جلد کے مسام بند کر دیتے ہیں۔ جس سے جلد خراب سے خراب تر ہوتی چلی جاتی ہے۔
اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اکثر لوگ مختلف ٹوٹکے آزماتے ہیں، کچھ مہنگے ڈاکٹری علاج کرواتے ہیں۔ لیکن یہ مسائل کچھ عرصہ صحیح رہتے ہیں پھر کچھ عرصہ بعد ابھر آتے ہیں۔ اس لئے ان کے لئے ایسے علاج کی ضرورت ہے کہ جو کہ گھر میں آسانی سے کم خرچ میں کر لیا جائے اور اگر دوبارہ ضرورت پڑے تو دوبارہ بھی کیا جاسکے۔ یہاں ہم آپ کو صرف تین اجزاء سے ان مہاسوں کے علاج کا آسان طریقہ بتائیں گے جس کو آزماکرآپ اس مسئلے سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو ضرورت ہوگی:

ایلوویرا جیل 1 کھانے کا چمچ
ہلدی چٹکی بھر
عرقِ گلاب آدھا چائے کا چمچ

ان تمام چیزوں کو ملا کر پیسٹ بنالیں اور اب اس پیسٹ کو چہرے پر لگائیں، خشک ہوجائے تو سادہ پانی سے دھو لیں۔
یہ تمام اشیاء ہر گھر میں موجود ہوتی ہیں اور اس کے باقاعدہ استعمال سے آپ اس مسئلہ کو جڑ سے ختم کر سکتے ہیں۔

مہاسوں کی کیا وجو ہات ہو سکتی ہیں؟

جلد کے مسائل میں عموماً کچھ وجوہات ہوتی ہیں جس کی وجہ سے چہرے پر پمپلز یا دانے یا مہاسے نکلتے ہیں، جن میں آئلی اسکن، جلد کے مردہ خلیات، مسام کا بند ہونا۔ وغیرہ شامل ہیں۔

اسٹریس یا ذہنی دباؤ:

ذہنی دباؤ کی وجہ سے بھی ہماری جلد خراب ہوتی ہے ، کیونکہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہماری نیند خراب ہوتی ہے جس کا اثر ہماری اسکن پر پڑتا ہے۔

ہاضمے کی خرابی:

اگر آپ کو قبض کی شکایت رہتی ہے تو جلد کے مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے۔ کیونکہ معدے اور پیٹ کے امراض میں جلد کے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔

پسینہ:

اگر آپ کو بھی پسینہ ذیادہ آتا ہے تو بھی آپ کی جلد متاثر ہو سکتی ہے اور مہاسوں کا سبب بن سکتی ہے۔ کیونکہ پسینے سے جلد کا پی ایچ بیلنس بگڑ جاتا ہے ۔

Garmion Main Jild Ki Hifazat

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Garmion Main Jild Ki Hifazat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Garmion Main Jild Ki Hifazat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4370 Views   |   07 Jun 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

چٹکی بھر ہلدی سے گرمیوں میں جلد کی حفاظت کا زبردست طریقہ جانیے۔۔۔۔

چٹکی بھر ہلدی سے گرمیوں میں جلد کی حفاظت کا زبردست طریقہ جانیے۔۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ چٹکی بھر ہلدی سے گرمیوں میں جلد کی حفاظت کا زبردست طریقہ جانیے۔۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔