رمضان میں وہ کون سی 5 غلطیاں ہیں جو آپ کی صحت کو تباہ و برباد کر سکتی ہیں، ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

رمضان المبارک بہت تیزی سےاختتام کی جانب بڑھ رہا ہے،جہاں ہم نے اس ماہِ مبارک کی برکتیں اور رحمتیں سمیٹیں وہیں ہم میں سے کچھ ایسے افراد بھی ہوں گے جنہوں نے اپنی غلط عادات کی بناء پر اپنی صحت خراب کی ہوگی ، اس کے ساتھ وزن میں بھی اضافہ ہوا ہوگا ۔اس ماہ میں کھانے پینے کی پوری روٹین بدل جاتی ہے اور اس کی وجہ سے نظامِ انہظام پر خاصا فرق پڑتا ہے، جس کا جلد پر بھی منفی اثر پڑتا ہے، لیکن ابھی بھی دیر نہیں ہوئی، ان بقایا دنوں میں میں اپنی غلطیوں کا اندازہ ہوجائے تو انھیں دہرانے سے بچا جاسکتا ہے۔

افطار یا کھانے کے فوراً بعد ورزش یا جم کرنا

کچھ لوگ ورزش کرنے کے خاصے شوقین ہوتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کو یہ فکر بھی ہوتی ہے کہ ہم نے افطار میں فرائیڈ آئٹم زیادہ کھایا ہے تو فوراً ہی ان کیلوریز کو جلا دیا جائے تو یہ جان لیں کہ ورک آؤٹ افطار کے فوری بعد کرنا آپ کی صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، رمضان میں ہمارے جسم کا نظام تبدیل ہوجاتا ہے اور افطار کے فوری بعد ورزش کرنے سے ہڈیوں میں تکلیف بھی ہوسکتی ہے۔ بہتر ہے کہ ورزش سحری سے قبل کیا کریں یا پھر افطار کے دو سے تین گھنٹے کے بعد کریں۔

افطار میں سوڈا ڈرنکس کا استعمال خطرناک ہے

پورے دن کے روزے کے بعد افطار پہلا کھانا ہوتا ہے اور اس میں خال پیٹ میں کولڈ ڈرنکس پینے سے آپ کے گردوں پر اثر پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ افطار میں پانی یا لیمو پانی کا استعمال بہترین ہے۔ کولڈ رنکس نہ صرف آپ کے گردوں کو نقصان پہنچاتی ہے بلکہ یہ معدہ کے لئے بھی انتہائی نقصان دہ ہے۔ پیٹ میں ،معدے میں تیزابیت پیدا کرتی ہے۔

سحری چھوڑنا

سحری کے وقت نیند سے اٹھنا اور پھر سوتے سے اٹھ کر کھانا انتہائی مشکل کام ہے،بہت سے لوگ تو سوتے ہی اتنی دیر سے ہیں کہ ان کے لئے سحری میں اٹھنا ناممکن ہو جاتا ہے لیکن سب ہی جانتے ہیں کہ رمضان میں ہمارا فوڈ سائیکل کس طرح کام کرتا ہے، جب آپ سحری چھوڑتے ہیں تو 24 گھنٹوں میں ایک ہی مرتبہ صحیح انداز سے کھانا کھاتے ہیں اور یہ آپ کی صحت کے لئے ٹھیک نہیں کیوں کہ جب آپ اپنے جسم کو کھانا نہیں دیں گے تو آپ کی جلد بے رونق ہوجائے گی ۔ دوسرے جسم میں ایسیدٹی بڑھے گی تو ہر حال میں سحری ضرور کریں ، بے شک وہ دودھ کا ایک گلاس یا سادی روٹی ہی کیوں نہ ہویا ایک کھجور ہی کیوں نہ ہو۔

رمضان میں نمک کا زیادہ استعمال مضرِ صحت ہے

رمضان میں کھائے جانے والے کھانوں میں نمک کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے، چاہے چھولے ہوں، دہی بھلے ہوں یا نمکین لسی، لیکن نمک کے زیادہ استعمال سے جسم میں پانی کی کمی بھی ہوسکتی ہے اور پانی کی کمی کے باعث جلد خشک ہونے لگتی ہے۔ اس کے علاوہ بلڈ پریشر بڑھنے کا بھی خطرہ رہتا ہے۔ اس کے لیے کیلوں کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں تاکہ جسم میں سوڈیم سے زیادہ پوٹاشیئم بڑھے۔ سارے دن کے روزے کے بعد ایک دم نمک کا زیادہ استعمال جسم کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔

کھانے کے فوراً بعد سونا

صرف رمضان میں ہی نہیں بلکہ عام دنوں میں بھی کچھ کھانے کے فوری بعد سونا صحت کے لیے نقصان دہ عادت ہے۔ رمضان میں یہ عادت اس لیے زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے کیوں کہ ہمارے جسم کو کھانا بہت دیر بعد ملتا ہے۔ دوسرا یہ کہ اس کھانے میں فرائیڈ چیزوں کا استعمال کافی زیادہ ہوتا ہے اس عادت سے وزن میں اضافہ اور دل کی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ تو کو شش کیجئے کہ سحری ہو یا افطاری اس کے کم از کم ایک گھنٹے بعد سویا جائے۔ افطار کے بعد تو پھر بھی یہ گنجائش ہوتی ہے کہ آپ تراویح وغیرہ پڑھنے جاتے ہیں یا گھر میں بھی نماز پڑھتے ہیں تو کھانا کچھ ہضم ہوجاتا ہے۔ لیکن سحری کے بعد زیادہ تر لوگ فوراً سو جاتے ہیں۔ جو کہ آپ کے جسم کے لئے خطرنا ک ثابت ہوتا ہے۔

Ramadan Main Ki Jane Wali Ghaltian

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ramadan Main Ki Jane Wali Ghaltian and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ramadan Main Ki Jane Wali Ghaltian to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2461 Views   |   18 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

رمضان میں وہ کون سی 5 غلطیاں ہیں جو آپ کی صحت کو تباہ و برباد کر سکتی ہیں، ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

رمضان میں وہ کون سی 5 غلطیاں ہیں جو آپ کی صحت کو تباہ و برباد کر سکتی ہیں، ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رمضان میں وہ کون سی 5 غلطیاں ہیں جو آپ کی صحت کو تباہ و برباد کر سکتی ہیں، ان سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔