سب آپ کو موٹا کہتے ہیں آج ہی سے ان غذاوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں

موٹا اور بے دھنگا جسم جہاں پوری شخصیت کا وقار مجروح کرتا ہے۔ وہیں بہت ساری بیماریوں کو بھی دعوت دیتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ پیٹ کی چربی میں ایک انچ کا اضافہ 300بیماریاں پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ آج کل غذا اتنی سادہ نہیں رہی جس طرح ماضی میں ہوا کرتی جوآپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ وزن کو بھی بڑھنے سے روکتی تھی۔
مگر فی زمانہ فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کے نام سے پہچانی جانے والی کچھ غذائیں ایسی ہیں جو پیٹ کی چربی بڑھانے کے ساتھ موٹاپے کا سبب بنتی ہے اور موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے۔ جانتے ہیں کہ وہ کون سے کھانے ہیں جو اس ضمن میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ڈونٹس

تازہ ڈونٹس کون نہیں کھانا چاہے گا۔ مگر ایک سے زیادہ نہیں کیونکہ ایک ڈونٹ میں 260کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ اس کے پورے ایک ڈبے میں 3120کیلوریزپائی جاتی ہیں، جسے برن کرنے کے لیے 200 پائونڈ وزن رکھنے والے شخص کو 25میل چلنا ہوگا۔ اور اگر یہ نہیں کیا تو یہ موٹاپے کے ساتھ پیٹ کی چربی میں اضافے کا سبب بنے گا۔

آئسکریم

آئسکریم سے کیلشیم تو حاصل ہوتا ہی ہے تاہم ایک کپ کے ساتھ 230 کیلوریز بھی ملتی ہے۔ کوشش کریں لو فیٹ آئسکریم لیں۔ جو آپ کو صرف 100کیلوریز فراہم کرے گی۔

چپس

صرف 15 چپس میں 160 کیلوریزپائی جاتی ہیں جبکہ ہم ایک وقت میں کئی پیکٹ کھا جاتے ہیں۔ تاہم اس کی جگہ پاپ کارن کے چھ کپ میں آپ کوصرف 100 کیلوریز ملے گی۔

اسٹیک

اگر آپ گو شت کھانے کے شوقین ہیں تو اسٹیک بھی ضرور کھاتے ہونگے۔ ایک نارمل سائز کا اسٹیک جو آپ کی کھانے کی پلیٹ کو بھر دے 1600 کیلوریز رکھتا ہے جس کے ساتھ 60 گرام مضر صحت چربی بھی شامل ہے۔ اس طرح کے کھانے سے دور رہیں، اور اسٹیک کھا نا بھی ہو تو بنا چربی والا کم مقدارمیں کھائیں۔

پیزا

جس کی ٹوپنگ میں سرخ گوشت استعمال کیا گیا ہوآپ کو 300 کیلوریز فراہم کرتا ہے۔ پیزا کی ٹوپنگ میں گوشت کی جگہ سبزیاں استعمال کریں۔

برگر

ایک بڑے برگر میں 1000 کیلوریزاور 75 گرام چربی موجود ہوتی ہے جبکہ فرائز کی کیلوریزاس کےعلاوہ ہیں، جس سے پیٹ کی چربی میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے۔ برگر کھانا بھی ہوتو چھوٹا اور سبزیوں کے ساتھ لیں تاکہ کم کیلوریز حاصل ہواور فرائز کی جگہ سلاد منگوائیں۔

سافٹ ڈرنکس

250 ملی لیٹرکی ایک بوتل میں 100سے زیادہ کیلوریز موجود ہوتی ہیں۔ بہتر ہے کہ اس کی جگہ بلیک کافی کا استعمال کریں جس میں کوئی کیلوریز نہیں ہوتی۔

پیسٹری

میٹھا کھانے کو دل چاہے تو پھلوں کا انتخاب کریں۔ کیونکہ یہ صحت بخش ہونے کے ساتھ کم کیلوریز رکھتے ہیں۔ جبکہ اس کے برعکس ایک درمیانے سائز کی پیسٹری میں 250 کیلوریزکے ساتھ مضرصحت چکنائی بھی پائی جاتی ہے۔
کہتے ہیں جان ہیں تو جہان ہیں تو کوشش کریں کہ ایسی غذا لیں جو آپ کو صحت فراہم کریں نہ کہ موٹاپا جو صحت کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

Motapa Barhane Wali Ghizain

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Motapa Barhane Wali Ghizain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Motapa Barhane Wali Ghizain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina Yousuf  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3809 Views   |   05 Nov 2021
About the Author:

Hina Yousuf is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina Yousuf is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

سب آپ کو موٹا کہتے ہیں آج ہی سے ان غذاوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں

سب آپ کو موٹا کہتے ہیں آج ہی سے ان غذاوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سب آپ کو موٹا کہتے ہیں آج ہی سے ان غذاوں سے کنارہ کشی اختیار کر لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔