دانیہ سے شادی کرنے تک شیروانی نہیں اتاروں گا ۔۔ ملتان کے نوجوان نے کمرے میں دانیہ کی تصویر کیوں لگائی تھی؟ دیکھیے

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور منفرد خبریں تو بہت سی ہیں لیکن کچھ ایسی ہیں جس میں صارفین بھی ہنسے بغیر رہ نہیں پاتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی ویڈیو کافی وائرل ہے جو کہ دانیہ شاہ سے شادی کے لیے امید لگائے بیٹھا ہے۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے ندیم ملک نے شیروانی پہن لی، شادی کا کمرہ بھی سجا دیا مگر اب تک دلہن کا انتظار ہے کیونکہ دلہن کوئی اور نہیں بلکہ دانیہ شاہ ہیں جو کہ عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ ہیں۔

ملتان کے ندیم کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت پہلے بھی لڑکیوں کی زندگی برباد کر چکا ہے، دانیہ کی زندگی بھی برباد کر دی ہے، وہ میرا پیار ہے۔ عامر اور دانیہ کے بیچ اختلافات کے بعد مجھے لگتا ہے ہے کہ مجھے میری محبت مل جائے گی۔

ڈیجیٹل پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم کا کہنا تھا کہ آپ میری آواز بنیں، دانیہ تک پہنچائیں، میں دانیہ سے بے حد پیار کرتا ہوں۔ میں نے پہلی بار دانیہ کو اس وقت دیکھا جب ہم دوستوں کے ساتھ شادی کے فنکشن میں گئے، میری اچانک دانیہ پر پڑی تھی، مجھے اس وقت نہیں پتہ تھا کہ وہ دانیہ ہے، میں نے بہت کوشش کی کہ اس لڑکی سے بات کروں، میں اس لڑکی سے ملنا چاہتا ہوں، مگر دوست نے کہا کیا جذباتی ہو گیا، اور دوست کے کہنے پر رُک گیا۔

لیکن جب سوشل میڈیا پر تصویر دیکھی تو مجھے برا محسوس ہوا، لیکن دانیہ کی محبت کو دل سے ختم نہیں کیا۔ میں درگاہ جاتا تھا، علماء سے ملتا تھا، اور پوچھتا تھا کہ کیا دانیہ میرے نصیب میں ہے؟ تو مجھے خوش خبری دیتے تھے کہ جسے آپ چاہتے تھے وہ آپ کو ملے گی، دانیہ میں آپ کو شدت سے محسوس کر رہا ہوں۔

ندیم کا کہنا ہے کہ دانیہ میں نے تمہارے لیے گھر لیا ہے، شادی کا کمرہ تیار ہے، شیروانی بھی پہنی ہوئی ہے۔ شای ندیم کسی بھی موقع کو ہاتھ سے ضائع نہیں ہونے دینا چاہتے تب ہی ہر وقت شیروانی پہنے ہوئے اور شادی کا کمرہ سجائے ہوئے ہیں۔ میرے پاس دانیہ کی تصویر بھی ہے جس سے میں باتیں کرتا رہتا ہوں، اپنے سرہانے اسے سلاتا ہوں کیونکہ یہ میری سچی محبت ہے۔

یہاں تک کے ندیم نے دانیہ کے لیے منہ دکھائی بھی دینے کی تیاری کر لی ہے اور طے کر لیا ہے کہ منہ دکھائی میں 20 تولہ سونے کا ہار، ملتان کا یک بنگلہ، آڈی کار دوں گا۔ میں دانیہ کو بہت پیار کروں گا، پاؤں دھو کر پیوں گا۔ جیسے لوگ ہیر رانجھا اور سسی پنھو کی مثال دیتے ہیں ایسے ہی لوگ ہماری بھی مثال دیں گے۔

جبکہ ندیم نے عامر لیاقت کو بھی پیغام دے دیا، کہا کہ یہ شیطانیت چھوڑ دیں، آپ اپنی بیٹی کی عمر کی لڑکی سے شادی کر رہے ہیں۔ آپ توبہ کرو اور آئندہ ایسی کسی معصوم لڑکی کی زندگی کو برباد مت کریں، ساتھ ہی ندیم جذباتی بھی ہو گئے۔

Dania Se Shadi Ka Khawahishmand

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dania Se Shadi Ka Khawahishmand and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dania Se Shadi Ka Khawahishmand to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   2460 Views   |   01 Jan 2023
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 November 2024)

دانیہ سے شادی کرنے تک شیروانی نہیں اتاروں گا ۔۔ ملتان کے نوجوان نے کمرے میں دانیہ کی تصویر کیوں لگائی تھی؟ دیکھیے

دانیہ سے شادی کرنے تک شیروانی نہیں اتاروں گا ۔۔ ملتان کے نوجوان نے کمرے میں دانیہ کی تصویر کیوں لگائی تھی؟ دیکھیے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانیہ سے شادی کرنے تک شیروانی نہیں اتاروں گا ۔۔ ملتان کے نوجوان نے کمرے میں دانیہ کی تصویر کیوں لگائی تھی؟ دیکھیے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔