دانت برش کرتے ہوئے نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے، طبی ماہرین
لندن: لندن کے ماہر دندان سازڈاکٹر رچرڈ مارکیس نے کہا کہ دانت برش کرتے ہوئے نیم گرم پانی کا استعمال کرنا چاہیے۔ہمارے منہ اور جسم کی صحت کا آپس میں گہراتعلق ہے اوراگر منہ میں گندگی ہوتو جسم کی صحت بھی خراب ہونے لگتی ہے۔ حال ہی میں لندن کے ماہر دندان سازڈاکٹر رچرڈ مارکیس نے دانتوں
اور برش کے حوالے سے کچھ مشورے دئیے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ برش دھونے کے لئے نیم گرم پانی کااستعمال کرنا چاہیے، بہت زیادہ گرم پانی برش دھوتے ہوئے نہ لگائیں بلکہ نیم گرم پانی سے برش دھوئیں، زیادہ ٹھنڈا پانی برش کو سخت کردے گا جس کی وجہ سے دانتوں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے بالکل
اسی طرح بہت زیادہ گرم پانی سے برش خراب ہوجائے گا اور وہ دانتوں کو نقصان پہنچائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام برش استعمال کرنے کی بجائے الیکٹرک برش کو فوقیت دیں کہ اس کی وجہ سے آپ کے دانت زیادہ اچھے رہیں گے۔الیکٹرک برش میں دانتوں پر دباو بھی ٹھیک رہتا ہے اور دانت بھی اچھی طرح
صاف ہوتے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اگرآپ کے مسوڑھوں سے خون آتا ہے تو برش کرنا مت چھوڑیں بلکہ باقاعدگی سے دانت صاف کریں، وقت کے ساتھ مسوڑھے ٹھیک ہوجائیں گے اگر آپ کو ماوتھ واش اچھا نہیں لگتاتو اس کی جگہ ناریل کا تیل بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ناریل کا تیل ماوتھ واش کا بہترین نعم البدل
ہے اور اس سے منہ ویسے ہی صاف کریں جیسے ماو تھ واش سے کرتے ہیں۔
Source: https://www.hamariweb.com/news/newsdetail.aspx?id=2031523
Do you know about the benefits of brushing teeth with warm water? Then carry on reading.
According to dental expert Dr. Richard Marques that we should use lukewarm water while brushing the teeth. More according to the research, there is a deep correlation between the health of mouth and our body. Having germs in mouth would also lead to a bad overall health.
Dr. Richard further have provided some tips about brushing the teeth.
While brushing teeth, wash your toothbrush with lukewarm water. Washing brush with cold water would make it hard which will be harmful for the teeth.
Read further about the advantages of brushing teeth with lukewarm water in Urdu below.
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Benefits Of Brushing Teeth With Warm Water and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Benefits Of Brushing Teeth With Warm Water to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.