رائی کے دانوں کے 7 حیرت انگیز فوائد

دنیا بھر میں بعض کچن رائی کے خام بیجوں کے استعمال کے سبب جانے جاتے ہیں۔ ان میں نامور ترین ایک بھارتی کچن ہے جو اپنے کئی مشہور پکوانوں میں رائی کے بیجوں پر انحصار کرتا ہے۔رائی کے بیج صحت کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔
ان میں گلوکوسینولیٹ پایا جاتا ہے جو رائی کو امتیازی ذائقہ دیتا ہے۔ کئی طبّی تحقیقات سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رائی کے بیج میں موجود مرکبات انسانی جسم بالخصوص قولون (بڑی آنت) میں سرطانی خلیوں کو روک سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں رائی کے بیج فیٹی ایسڈز "اومیگا-3"، سیلینیوم، مینگنیز، میگنیشیم، وٹامن"B1" ، کیلشیم، پروٹین، زِنک اور ریشے سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ بات بھی معروف ہے کہ رائی کے بیج کم حرارے رکھتے ہیں۔ ایک چمچہ رائی کے بیج صرف 32 حراروں اور 1.8 گرام کاربوہائیڈریٹس پر مشمتل ہوتا ہے۔ صحت کے امور سے متعلق ویب سائٹ "بولڈ سکائی" کے مطابق رائی کے بیجوں کو روزانہ کی بنیاد پر کھانے سے کئی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ ان فوائد کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے۔

1 ۔ سوزش اور انفیکشن کا علاج رائی کے بیجوں میں سیلینیوم ہوتا ہے جو دمے کے حملوں اور جوڑوں کے گٹھیا کے درد کی شدت کو کم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ رائی کے بیجوں میں موجود میگنیشیم فشار خون کو کم کرتا ہے اور خواتین کو سِنّ یاس کے بعد پرسکون نیند میں مدد گار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ آدھے سر کے درد کی شدت میں بھی کمی کرتا ہے۔

2 ۔ چنبل کا علاج رائی کے بیج سوزشوں بالخصوص چنبل کے نتیجے میں ہونے والے زخموں اور انفیکشنز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور قدرت رکھتے ہیں۔

3 ۔ نظام تنفّس کے مسائل کا علاج رائی کے بیجوں کی یہ خاصیت ہے کہ یہ نزلے کی شدت کو کم کرتے ہیں اور سانس کی نالی میں تنگی سے نجات حاصل کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ کو سانس لینے میں دشواری پیش آتی ہے تو آپ کو رائی کے بیج چبانا ہوں گے۔

4 ۔ ہاضمے کی بہتری رائی کے بیج ریشے کا اچھا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس لیے یہ ہاضمے کا عمل بہتر بناتے ہیں اور ہاضمے کے مسائل کو کم کرتے ہیں۔ یہ عمومی صورت میں انسانی جسم میں میٹابولزم کے عمل کو بھی مضبوط بناتے ہیں۔

5 ۔ خواتین میں سنّ یاس سے متاثر ہونے میں کمی جدید طبّی مطالعوں سے یہ ثابت ہو چکا ہے کہ رائی کے بیج سنّ یاس کے عرصے کے دوران خواتین کے لیے بہت مفید ہوتے ہیں۔ کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے پیشِ نظر یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں۔

6 ۔ آنتوں کے سرطان سے حفاظت رائی کے بیجوں کے اندر ایسے خامرے enzymes پائے جاتے ہیں جو قولون یعنی بڑی آںت کے سرطان کو روکتے ہیں۔ یہ سرطانی خلیوں کو بڑھنے اور پیدا ہونے سے روکتے ہیں۔

7 ۔ کمر کے درد کا علاج آگر آپ کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار ہیں تو آپ کو چاہیے کہ رائی کے بیج چبائیں۔ یہ درد میں کمی لاتے ہیں اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کو بھی کم کرتے ہیں۔

Rai Dana Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Rai Dana Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rai Dana Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12018 Views   |   02 Jun 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

رائی کے دانوں کے 7 حیرت انگیز فوائد

رائی کے دانوں کے 7 حیرت انگیز فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ رائی کے دانوں کے 7 حیرت انگیز فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔