روزہ نیم گرم پانی سے افطار کریں کیونکہ ۔۔۔ جانیں نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بہترین فوائد

افطار کے وقت دسترخوان پر مختلف رنگوں کے ٹھنڈے مشروب جب تک موجود نہ ہوں، افطار کسی طور مکمل نہیں لگتا، کوئی نہ کوئی کمی ضرور لگتی ہے اور اکثر لوگ تو یہ کمی بازار سے کولڈرنک منگوا کر پوری کرلیتے ہیں، جبکہ انہیں یہ معلوم ہی نہیں کہ اس کے ان کی صحت پر کس قدر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

کے-فوڈز میں آپ کی صحت کا ہر طرح سے خیال رکھا جاتا ہے اور آپ کو ذائقوں کے ساتھ صحت سے متعلق مشورے ہم دیتے ہیں تاکہ کھانوں کی اصل غذائیت سے متعلق آپ بھی بآسانی جان سکیں۔

آج یہاں ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ روزہ نیم گرم پانی سے افطار کرنے کے چند ایسے فائدے جو ماہرین کے مطابق انسانی سحت کے لئے کارآمد ہیں۔

نیم گرم پانی سے افطار کرنے کے فوائد:

٭ روزے کو نیم گرم پانی سے افطار کرنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس سے ہرگز آپ کا پیٹ نہیں پھولے گا اور نہ سانس لینے میں تکلیف ہوگی جو کہ عموماً لوگوں کو افطار کے بعد ہو جاتی ہے۔

٭ ماہرین کہتے ہیں کہ:
'' گرم پانی دل کی شریانوں اور جسم میں موجود خون کی شریانوں کی بلاکیج کو ختم کرتا ہے جس سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔''

٭ اس سے وزن کنٹرول کرنے اور اضافی فیٹ بڑھنے سے روکنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

٭ گرم پانی سے روزہ افطار کرنے سے ذہنی و جسمانی مسلز کے تناؤ یا کھچاؤ میں کمی آتی ہے، جس سے روزے کے بعد تھکان کا احساس نہیں ہوتا ہے۔

٭ رمضان میں آئلی آئٹم زیادہ کھانے سے اکثر لوگوں کو ایکنی کے مسائل ہو جاتے ہیں، جس سے بچنا چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی سے افطار کرنا معمول بنالیں۔ یہ آپ کی جلد کی خوبصورتی کو بھی بحال کرتا ہے اور جسم کو ڈی ہائیڈریٹ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

Iftar Mein Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Iftar Mein Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Iftar Mein Neem Garam Pani Peeny Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   4370 Views   |   28 Apr 2021
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 April 2024)

روزہ نیم گرم پانی سے افطار کریں کیونکہ ۔۔۔ جانیں نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بہترین فوائد

روزہ نیم گرم پانی سے افطار کریں کیونکہ ۔۔۔ جانیں نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بہترین فوائد ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روزہ نیم گرم پانی سے افطار کریں کیونکہ ۔۔۔ جانیں نیم گرم پانی سے روزہ افطار کرنے کے بہترین فوائد سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔