آنکھ کی گوہانجی کا آسان گھریلو علاج

آئل گلینڈ بلاک ہونے کی وجہ سے آنکھ پر خصوصاًپلکوں کے آس پاس سرخ رنگ کا دانہ نکل آتا ہے ۔ یہ دانہ بیکٹیریاز کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے ۔ اکثر ان دانوں کاصحت پر کوئی اثر مرتب نہیں ہوتا ہے اور کسی طبی علاج کی ضرورت نہیں پڑتی لیکن اس کا ہونا چہرے پر بد نما لگتا ہے اور تکلیف کا باعث بھی بنتا ہے ۔ آنکھ کا دانہ خود ہی ٹھیک بھی ہوجاتا ہے لیکن اگر صفائی کا خیال اور احتیاط نہ رکھی جائے تو یہ بگڑ کر بینائی کو بھی متاثر کر سکتا ہے ۔

احتیاط

آنکھ میں دانہ ہوجائے تو آنکھ کو مسلنے سے گریز کریں ۔ ماہرین اس عمل کو خطرناک قرار دیتے ہیں ۔ ایساکرنے سے آپکی آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔اگر ایسا کرنا ضروری ہے تو پہلے ہاتھوں کو اچھی طرح دھو لیں پھر نرمی سے آنکھوں پر انگلیوں کی مدد سے مساج کریں۔

فوری تدابیر

آنکھوں کو ٹھنڈے پانی سے اچھی طرح دھوئیں ۔
آنکھوں کو بہتے پانی سے دھوئیں یعنی نلکے کے نیچے آنکھ کر لیں ۔
کپڑا نیم گرم کر کے آنکھ پہ رکھ لیں۔
شہد کو سرمے والی سلائی کی مدد سے آنکھوں میں لگائیں۔
عرق گلاب آنکھوں میں ڈال کر کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کرلیں ۔

چند مفید ٹوٹکے

ہلدی

ہلدی ایک قدرتی انٹی بائیوٹک ہے ایک چائے کا چمچ ہلدی کو دو کپ پانی میں ڈال کے اتنا ابالیں کے پانی آدھا رہ جائے اس محلول کو بریک کپڑے سے چھان لیں اور ٹھنڈا ہونے پرآئی ڈراپر کے ساتھ دن میں تین بار آنکھوں میں ڈالیں ۔

دھنیے کے بیج

ایک چائے کے چمچ دھنیے کے بیج کو ایک کپ پانی میں ڈال کے ابالیں پانی کو ٹھنڈا کر لیں چوبیس گھنٹے میں تین بار اس پانی سے آنکھ کو دھویں۔

ٹی بیگز

ٹی بیگز کو گرم پانی میں ڈالیں پھر اسے ٹھنڈا ہونے دیں اور آنکھ پر لگیں دانہ ٹھیک ہو جائے گا۔

ایلوویرا کے پتے

آنکھ کے دانے کے لئے ایلوویرا کا پتا انتہائی مفید چیز ہے۔ایلوویرا کو کاٹ کر اس کے مادے کو آنکھ میں دانے والی جگہ پر لگائیں جلد اپنی مشکل سے نجات پائیں۔

گرم پٹی

کسی صاف کپڑے کو گرم پانی میں بھگو کر اسے اپنی آنکھ پر دانے والی حصے پر لگائیں۔ اس بات کا خیال رہے کہ پانی بہت زیادہ گرم نہ ہو۔گرم پٹی کو 5سے10منٹ تک آنکھ پر لگا رہنے دیں، اس کی وجہ سے نہ صرف آپ کا دانہ جلد ٹھیک ہوجائے گا بلکہ آپ کو وقتی سکون بھی ملے گا۔

آلو

ایک آلو کو اچھی طرح دھونے کے بعد باریک کاٹ لیں اسے کسی باریک کپڑے میں ڈالیں اور کپڑے کو آنکھ پر چند منٹ تک لگائیں۔اس کے بعد آنکھ کو نیم گرم پانی سے دھولیں یہ عمل دن میں دو سے تین بار کریں۔

امرود کے پتے

امرود کے چند پتوں کو دھوئیں اور گرم پانی میں بھگوکر آنکھ کے اوپر لگائیں۔ دس منٹ تک لگارہنے دیں یہ عمل بھی دن میں دو سے تین بار کرنے سے آپ کادانہ ٹھیک ہوجائے گا۔

Ankh Ki Gohanji Ka Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ankh Ki Gohanji Ka Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ankh Ki Gohanji Ka Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5350 Views   |   06 Nov 2021
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

آنکھ کی گوہانجی کا آسان گھریلو علاج

آنکھ کی گوہانجی کا آسان گھریلو علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آنکھ کی گوہانجی کا آسان گھریلو علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔