ان کا مقصد صرف مردوں سے نفرت کروانا ہے ۔۔ رابعہ کلثوم، عورت مارچ کے نام پر خواتین کو بھڑکانے کے خلاف بول پڑیں

پاکستان میں عورت مارچ کا نظریہ کافی سالوں سے بہت غلط طریقے سے پیش کیا جارہا ہے جس کی مخالفت خود کافی خواتین نے کی ہے۔ اور اب حال ہی میں اداکارہ رابعہ کلثوم بھی اس موضوع پر اپنی رائے دیتی ہوئی نظر آئیں۔

پاکستانی اداکارہ اور انفلوئنسر رابعہ کلثوم نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے فیمنزم اور عورت مارچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ، ہمارا فیمنزم اور عورت مارچ صرف مردوں سے نفرت تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، فیمنزم ایک اہم اور وسیع موضوع ہے لیکن جس طرح کے نعرے یہاں عورت مارچ میں لگائے جاتے ہیں اس سے خواتین کے خلاف تشدد مزید بڑھ سکتا ہے۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ، پلے کارڈ پر لکھا ہوتا ہے کہ 'اپنا موزہ خود ڈھونڈو'، 'کھانا خود گرم کرو' وغیرہ، اس طرح کی باتیں غلط طریقے سے آگے کی طرف جارہی ہیں، اگر ایک گاؤں کی خاتون یہ پلے کارڈ اٹھا لے تو اس کا شوہر اس پر مزید تشدد کرے گا۔

رابعہ کلثوم نے کہا کہ، ہمیں اس طرح کے پلے کارڈز سے باہر آنا چاہیے، فیمنزم ایک بہت بڑا مقصد ہے لیکن کچھ لوگوں نے اس کا مقصد ہی ہی تبدیل کردیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ، فیمنزم کو وسیع تناظر میں دیکھنا چاہئے یہ اسے خواتین کی تعلیم اور ان کی پیشہ ورانہ بہتری کیلئے استعمال کرنا چاہئے۔

Rabya Kulsoom Ne Aurat March Ke Bare Me Kya Kaha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Rabya Kulsoom Ne Aurat March Ke Bare Me Kya Kaha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Rabya Kulsoom Ne Aurat March Ke Bare Me Kya Kaha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   628 Views   |   25 Mar 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

ان کا مقصد صرف مردوں سے نفرت کروانا ہے ۔۔ رابعہ کلثوم، عورت مارچ کے نام پر خواتین کو بھڑکانے کے خلاف بول پڑیں

ان کا مقصد صرف مردوں سے نفرت کروانا ہے ۔۔ رابعہ کلثوم، عورت مارچ کے نام پر خواتین کو بھڑکانے کے خلاف بول پڑیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ان کا مقصد صرف مردوں سے نفرت کروانا ہے ۔۔ رابعہ کلثوم، عورت مارچ کے نام پر خواتین کو بھڑکانے کے خلاف بول پڑیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔