“میرا ایک بیٹا چرچ جاتا ہے اور ایک مسجد جاتا ہے مگر مسجد جانے والا بیٹا زیادہ عزت کرتا ہے۔ مجھ سے بہت احترام سے پیش آتا ہے“
یہ کہنا ہے مشہور مسلمان مذہبی رہنما صہیب ولیمز کی والدہ کا۔ صہیب ولیمز کا تعلق عیسائی مذہبی گھرانے سے ہے اور ان کے دادا ولیمز ویب مشہور عیسائی پیشوا تھے۔ البتہ کچھ سالوں قبل صہیب نے گھر والوں کے ساتھ کھانا کھانے کے دوران یہ کہتے ہوئے اسلام قبول کرلیا کہ “"میں ایک مسلمان ہوں، میں نے اسلام قبول کر لیا ہے، میں نے سچائی کا مزہ چکھ لیا ہے، اور میں نے خدا کا نور دیکھا ہے۔ "
صہیب کہتے ہیں کہ ان کی والدہ جو اس وقت پانی پی رہی تھیں انھیں کھانسی کا پھندا لگ گیا اور انھوں نے کہا کہ تم ایسا کیسے کرسکتے ہو؟ دوسری طرف ان کے والد بھی غصے میں تھے۔ صہیب نے ان سب کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اسلام قبول کیا اور ایک مسلمان کی طرح زندگی گزارنے لگے۔
ماں باپ دونوں روپڑے
البتہ کچھ عرصہ بعد جب صہیب نے اپنی تعلیم مکمل کی تو ان کی والدہ خوشی سے روپڑیں اور کہا کہ تمھارے والد اور میں دونوں تمھارے اسلام قبول کرنے سے بہت خوش ہیں کیوں کہ تم بہت اچھے ہوگئے ہو اور اس بھائی سے بھی زیادہ اچھے ہو جو چرچ جاتا ہے۔
بااثر ترین مسلمان
صہیب اب انگلینڈ کے سب سے بڑے اسلامی مرکز بوسٹن اسلامک کلچرل سنٹر میں امام کے فرائض انجام دیتے ہیں۔ ان کا شمار دنیا کے متاثر کن مسلمانوں کی فہرست میں ہوتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Masjid Jane Wala Ziada Izzat Karta Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Masjid Jane Wala Ziada Izzat Karta Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.